بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)چین میں اسپائس جیٹ کی ایئر ہوسٹس کا وڈیو وائرل ہو گیا جس میں وہ ایئر لائنز پر اپنے کپڑے اتار کر تلاشی لینے کا الزام لگا رہی ہیں جبکہ ایئر لائنز نے اس الزام کی تردید کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلائٹ انچارج نے کہا کہ ہوائی جہاز سے اترنے کے بعد شبہ کی بنیاد پر اس کی تلاشی لی گئی کیونکہ وہ پرواز میں کھانے پینے کی اشیاء اور دیگر سامان کی فروخت سے ہونیوالی آمدنی میں خوردبرد کر رہی تھی۔اسپائس جیٹ نے اس بات کی تصدیق کی کہ اس کی سیکیورٹی ٹیموں نے حفاظتی انتظامات کے تحت گزشتہ شب فضائی میزبانوں کے کپڑوں کی تلاشی سرسری انداز سے کی تاہم کپڑے اتار کر تلاشی لینے کے الزام کو خار ج کر دیا۔
