Thursday May 16, 2024

بے شک زندگی اور موت میرے رب کے ہاتھ میں ہے گردن اور سٹ کٹ کر الگ ہوچکا ہے لیکن وہ ابھی تک زندہ ہے اور خوراک بھی استعمال کر رہا ہے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )اللہ پاک کی قدرت ۔۔اہم شہر میں سر گردن سے جُدا ہونے کے باوجود بھی وہ زندہ ہے ۔۔۔ دنیا بھر کے سائنسدان ششدر ۔۔ وہ آخر ہے کون ؟۔۔ تھائی لینڈ میں ایک مرغا، سر کٹنے کے ایک ہفتے بعد بھی زندہ ہے جسے دیکھ کر لوگ حیران ہورہے ہیں۔ معجزانہ طور پر بغیر سر کے زندہ بچ جانے والے اس مرغے کو ایک رحم دل عورت پالنے کے غرض سے گھر لے آئی جہاں اس کی خوب دیکھ بھال کی جارہی ہے۔ تصاویر میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ مرغا بغیر سر کے ہے اور اس کی گردن کے اوپری حصے پر خون جما ہے۔ یہ پتا نہیں لگ سکا کہ مرغے کے

ساتھ کیا حادثہ پیش آیا تاہم خیال کیا جارہا ہے کہ کسی جانور کے حملے میں اس کا سر دھڑ سے الگ ہوگیا۔ مرغے کو پالنے والی خاتون نے بتایا کہ وہ گردن میں ڈراپر سے غذا اور اینٹی بایوٹکس دے رہی ہیں جن سے ایک ہفتے بعد بھی وہ زندہ ہے۔

FOLLOW US