Thursday May 16, 2024

عرب ملک کاشخص اپنی ہی 20سالہ بیٹی سے کون سا شرمناک کام کرواتا رہا ؟؟؟ معاملہ عدالت گیا جو جج کے بھی کان شرم سے لال ہو گئے

راس الخیمہ (مانیٹرنگ ڈیسک )متحدہ عرب امارات میں عدالت نے ایک عرب شہری کو 10 سال جیل کی سزا سنا دی کیونکہ عرب شہری نے اپنی 10بیٹیوں میں سے 2 بیٹیوں کو جسم فروشی کے لیے مجبور کیا تھا ۔ اس کے ساتھ ساتھ عدالت نے اس شرمناک کام کیلئے استعمال ہونے والے گھر کو بھی بند کرنے کاحکم سنایا ہے اور سول پولیس اس کیس سے متعلق مزید

تحقیقات کرنے کو کہا ہے۔عدالت نے عرب شہری کو اپنی 20 سالہ بیٹی کو سات دفعہ جسم فروشی کے لیے مجبور کرنے کا چارج لگایا ہے ۔ جمعرات کو غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ لڑکی 18 سال کی تھی جب اسکے باپ نے اسے پہلی دفعہ بیچا تھا۔ اس کے علاوہ عرب شہری نے اپنی 31 سالہ بہن کو بھی مار پیٹ کا نشانہ بنایا تھا اور اسے بھی جسم فروشی کے لیے مجبور کیا تھا۔ تاہم عرب شہری نے عدالت کے سامنے اپنی صفائی دیتے ہوئے کہا کہ اس پر لگائے جانے والے تمام الزامات بے بنیاد ہیں اس نے ایسا کچھ نہیں کیا ۔عرب شہری کی بیٹی نے عدالت کو بتایا کہ اسکے باپ نے گزشتہ 6سال سے اسے گھر میں بند کر رکھا ہے اور وہ اسے آئے روز نائٹ کلب میں ڈانس کے لیے بیجتا ہے اور اسکے کسٹمرز کے ساتھ جنسی مراسم قائم کرنے کے لیے مجبور کرتا ہے ۔ لڑکی نے عدالت کو مزید بتایا کہ جب بھی اسنے اپنے باپ کو اس سے منع کیا ہے تو وہ اسے مارتا پیٹتا تھا ۔ اور ایک دن جب اسنے اپنی بڑی بہن کے ساتھ بھاگنے کی کوشش کی تو اسکے باپ نے ان دونوں کو کمرے میں بند کر دیا اور خوب مار پیٹ کی لیکن وہ کسی طرح سے پولیس کو کال کرنے میں کامیاب ہو گئیں۔جس پر پولیس نے فوری کاروائی کرتے یوئے انھیں انکے باپ کے قبضے سے رہائی دلوائی ۔ پولیس نے لڑکیوں کے والد کو گرفتار کر کے پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا تھا ۔ عدالت نے الزامات ثابت ہو جانے پرلڑکیوں کے والد کو 10 سال جیل کی سزا سنا دی ہے ۔

FOLLOW US