Monday November 25, 2024

68 سالہ خاتون کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش، اس عمر میں بچوں کی پیدائش کو ڈاکٹرز نے حیران کن قرار دیدیا

ابوجا (این این آئی)نائجیریا سے تعلق رکھنے والی 68 سالہ خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیدیا۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق 4 بار آئی وی ایف طریقہ علاج کے بعد خاتون کے ہاں بیٹے اور بیٹی کی پیدائش ہوئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ مارگریٹ اڈینگا ماضی میں 3 مرتبہ آئی وی ایف کا عمل کروا چکی ہیں جو کہ ناکام رہے، تاہم چوتھی بار یہ عمل کامیاب ہوا اور انہیں اور 77 سالہ شوہر نوح اڈینوگا کو جڑواں بچے ہونے کی خوشی نصیب ہوئی۔ نوح اڈینوگا نے بتایا کہ ان کی اور مارگریٹ کی 1974 میں شادی ہوئی تھی اور یہ

دونوں ہمیشہ سے چاہتے تھے کہ ان کی اپنی اولاد ہو۔انہوں نے بتایا کہ آئی وی ایف کے عمل کی ناکامی کے بعد بھی ان دونوں نے ہمت نہیں ہاری۔ان کا کہنا تھا کہ میں بہت زیادہ خواب دیکھتا ہوں اور مجھے یقین تھا کہ ایک دن ہمارا یہ خواب ضرور پورا ہوگا۔ڈاکٹرز نے میڈیا کو بتایا کہ اس عمر میں مارگریٹ کے ہاں بچوں کی پیدائش حیران کن ہے۔

FOLLOW US