Monday January 20, 2025

سعودی اسکالر کا اعزاز : کینسر کا علاج دریافت کرلیا،امریکی ادارے نے بھی تصدیق کردی

ریاض(نیوز ڈیسک)سعودی اسکالر نے کینسر کا علاج دریافت کرلیا، اس بات کی تصدیق امریکی وزارت تجارت کے ماتحت سرکاری ایجنسی یو ایس پی ٹو او نے کی ہے۔ذرائع کے مطابق یہ اطلاع وزارت نیشنل گارڈ نے اپنے ٹوئٹر پیغام کے ذریعے دی، اس حوالے سے وزارت نیشنل گارڈز نے بتایا کہ محکمہ صحت کے ماتحت کینسر کے شعبے کے سربراہ ڈاکٹر ممدوح بن سعود القثامی کو امریکی وزارت تجارت کے ماتحت سرکاری ایجنسی یو ایس پی ٹو او کی جانب سے کینسر کے علاج کی ایجاد کا سرٹیفکیٹ موصول ہوگیا ہے۔سعودی اسکالر ڈاکٹر ممدوح بن سعود القثامی نے ایک خط کے ذریعے وزارت نیشنل گارڈز اور محکمہ صحت کا شکریہ ادا کیا۔خط میں ان کا کہنا ہے کہ میں وزیر نیشنل گارڈ

شہزادہ عبداللہ بن بندر کا خصوصی طور پر مشکور ہوں۔ اگر آپ کی سرپرستی نہ ہوتی تو ہمیں یہ کامیابی نہیں مل سکتی تھی، یہ کامیابی ہم سب کیلئے باعث مسرت ہے۔واضح رہے کہ ڈاکٹر ممدوح القثامی وزارت نیشنل گارڈ کے ادارہ صحت میں کینسر کے شعبے میں فزکس میڈیسن کے سربراہ ہیں۔ انہوں نے 2013ء میں آسٹریلیا کی آر ایم آئی ٹی یونیورسٹی میں فزکس میں پی ایچ ڈی کی تھی۔ڈاکٹر القثامی کینسر کے امراض سے متعلق ایم ڈی اینڈرسن سے سرٹیفکیٹ حاصل کیے ہوئے ہیں، انہیں 2006ء کے دوران امریکہ میں کینسر کے امراض کے معالجین کے پہلے زمرے میں رجسٹر کیا گیا۔ڈاکٹر ممدوح القثامی نے2019ء کے دوران امریکی یونیورسٹی ٹیکساس سے بزنس مینجمنٹ میں ماسٹرز بھی کیا ہے۔

FOLLOW US