Monday January 20, 2025

آپ اس طریقے سے ہرے دھینے کی مدد سے اپنے گردوں کی صفائی کرسکتے ہیں

ہم سب جانتے ہیں کہ گردے ہمارے جسم کو فعال رکھنے کیلئے کتنے ضروری ہیں۔ یہ ہمارے جسم میں موجود نقصاندہ زہریلے مادوں کو فلٹر کر کے خارج کرتے ہیں۔ یہ زہریلے مادے ہمارے جسم کیلئے انتہائی خطرناک ہوتے ہیں۔ اگر گردے کام کرنا چھوڑ دیں تو یہ مادے ہمارے جسم کو اندر سے تباہ کردیں گے۔ اس لئے ضروری ہے کہ ان کی صفائی کی جائے۔آپ ہرے دھنیے کی مدد سے گردوں کی صفائی کر سکتے ہیں۔دھنیے کو دھو کر کتر لیں کسی صاف پیالے میں صاف پانی میں ڈال کر

دس منٹ ابالیں اور چھان کر پانی الگ کر لیں، اور روزانہ ایک کپ یہ پانی پئیں۔آپ کے جسم اور گردوں میں موجود زہریلے مادے پیشاب کے ساتھ خارج ہونا شروع ہو جائیں گے۔ہرے دھنیے میں بیٹا کیروٹین وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے۔ یہ کیلشئیم، آئرن، فاسفیٹ اور سلفر جیسی معدنیات سے بھرپور ہوتا ہے۔ اس میں موجود کلوروفل بدبودار سانسوں کو بھی ختم کرتا ہے، جبکہ وٹامن سی کی موجودگی کینسر اور دل کی بیماریوں سے بچانے میں مفید ثابت ہوتا ہے۔یہ مدافعتی نظام کو بھی مضبوط بناتا ہے۔

FOLLOW US