Monday May 6, 2024

خبردار ! مچھر کے کاٹنے سے حمل ضائع ہو سکتا ہے صحت کے ماہرین نے انتباہ کر دیا

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)موجودہ دور میں خواتین کا حمل ضائع ہونے کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں۔ عام طور پر حمل ضائع ہونے پر خواتین کے بارے میں یہ رائے قائم کر دی جاتی ہے کہ انھیں کوئی خطرناک بیماری لاحق ہے یا وہ جسمانی طور پر کمزور ہیں وغیر ہ وغیرہ ۔ تاہم اب جدید ماہرین صحت نے تحقیق کے بعد ایک ایسا انکشاف کر دیا ہے جسے سن کر کئی

گھرانے احتیاطی تدابیر اپنانے لگ جائیں گے ۔ کیونکہ حمل کے ضیا ع کی وجہ مچھر کا کاٹنا بھی ہو سکتا ہے ۔ یونیورسٹی آف کیلی فورنیا کے طبی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ زیکا وائرس کی وجہ بننے والا مچھر حاملہ خواتین کےلئے انتہائی مضر ہے اور اس کے کاٹنے سے حمل ضائع ہونے کے بہت زیادہ امکانات ہوجاتے ہیں۔واضح رہے کہ زیکا وائرس اُسی مچھر سے پھیلتا ہے جو ڈینگی اور چکن گنیا پھیلانے کا باعث ہے۔ زیکا وائرس کے حملے سے ظاہر ہونے والی علامات بہت معمولی نوعیت کی ہوتی ہیں جن میں ہلکا بخار، جلد پر خراشیں، آنکھوں کا سرخ ہوجانا، اور پٹھوں اور جوڑوں کا درد وغیرہ شامل ہیں لیکن اس سے زیادہ خطرہ حاملہ خواتین کو ہوتا ہے۔ زیکا وائرس کے حملے سے متاثرہ حاملہ خواتین جن بچوں کو جنم دیتی ہیں ان کے سر بہت چھوٹے ہوتے ہیں اور وہ یا تو مردہ ہی پیدا ہوتے ہیں یا پھر پیدا ہوتے ہی مرجاتے ہیں۔۔ زیکا وائرس کے حملے سے ظاہر ہونے والی علامات بہت معمولی نوعیت کی ہوتی ہیں جن میں ہلکا بخار، جلد پر خراشیں، آنکھوں کا سرخ ہوجانا، اور پٹھوں اور جوڑوں کا درد وغیرہ شامل ہیں لیکن اس سے زیادہ خطرہ حاملہ خواتین کو ہوتا ہے۔ زیکا وائرس کے حملے سے متاثرہ حاملہ خواتین جن بچوں کو جنم دیتی ہیں ان کے سر بہت چھوٹے ہوتے ہیں اور وہ یا تو مردہ ہی پیدا ہوتے ہیں یا پھر پیدا ہوتے ہی مرجاتے ہیں۔

FOLLOW US