Thursday April 25, 2024

رات کو جرابیں پہن کر سونے کا حیران کن فائدہ سامنے آگیا

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) رات کو جرابوں سمیت سونا معیوب قرار دیا جاتا ہے لیکن اب ایک امریکی ڈاکٹر نے جرابیں پہن کر سونے کا ایک حیران کن فائدہ بتا دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق ڈاکٹر جیسیکا اینڈریڈ نے اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں بتایا ہے کہ جرابیں پہن کر سونے سے نیند کا معیار بہت بہتر ہو سکتا ہے، کیونکہ جرابیں جسم کا درجہ حرارت مستحکم رکھنے میں مدددیتی ہیں۔ ڈاکٹر جیسیکا کا کہنا تھا کہ جو لوگ جرابیں پہن کربستر میں جاتے ہیں، دوسروں کی نسبت انہیں جلدی نیند آ جاتی ہے۔ جرابیں پہن کر سونے سے پیروں کی طرف خون کا بہاﺅ زیادہ ہوتا ہے، جس کے سبب جلد سے حرارت خارج ہوتی ہے اور جسم کے نچلے حصے کا درجہ حرارت کم رہتا ہے۔ اس کے نتیجے میں جلد اور پرسکون نیند آتی ہے۔

ڈاکٹر جیسیکا کی اس بات پر یونیورسٹی آف ساﺅتھ آسٹریلیا کے ڈاکٹر الیکس ایگوسٹینی کا کہنا تھا کہ ”یہ بات اتنی سادہ نہیں ہے جتنی ڈاکٹر جیسیکا نے بتا دی۔ اگر آپ ایسے شخص ہیں جس کے پاﺅں جرابیں پہننے سے گرم ہوتے ہیں تو ایسی صورت میں دوران نیند جرابیں آپ کے لیے بے سکونی کا سبب بنیں گی۔ ہر شخص کو اپنے مزاج اور طبیعت کے لحاظ سے بہتر نیند کے حصول کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔ ضروری نہیں کہ ایک ہی طریقہ تمام لوگوں کے لیے مو¿ثر ثابت ہو۔“

FOLLOW US