Tuesday April 16, 2024

ماں کے پیٹ میں موجود بچے کب خوش ہوتے ہیں؟ تحقیق کے بعد سائنسدانوں نے دلچسپ انکشاف کردیا

نیویارک: پیدائش کے بعد بچے لاڈ پیار پر خوش ہوتے اور مسکراتے ہیں مگر اب سائنسدانوں نے ماں کے پیٹ میں پرورش پاتے بچوں کے متعلق بھی ایسا ہی حیران کن انکشاف کر دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق نئی تحقیق کے نتائج میں یونیورسٹی آف ڈنڈی (Dundee)کے سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ ماں کے پیٹ میں موجو دبچوں سے جب ان کی ماں مخاطب ہوتی اور ان سے لاڈ پیا رکی باتیں کرتی ہے تو وہ بچے بھی اس پر خوش ہوتے ہیں، ان کے چہرے پر ہلکی سی مسکراہٹ آ جاتی ہے اور اس پر ماں سے گفتگو کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ روپورٹ کے مطابق ماہرین نے یہ حیران کن بات ان خواتین کے پیٹ میں پرورش پاتے بچوں کے متعلق کہی ہے جن کے حمل 25سے 33ہفتے کے درمیان ہوتے ہیں۔

ماہرین نے اس تحقیق میں درجنوں خواتین کے پیٹ میں موجود بچوں کے ہائی ریزولوشن الٹراساﺅنڈز کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ماں مسلسل دو منٹ تک اپنے پیٹ میں موجود بچے سے بات کرے تو وہ بچہ دوسروں کی نسبت زیادہ منہ کھولنے لگتا ہے، جو اس بات کی علامت ہے کہ بچہ اپنی ماں کے ساتھ گفتگو کی کوشش کر رہا ہوتا ہے۔ تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ ڈاکٹر ایمیزے نیگی کا کہنا تھا کہ ”ہماری تحقیق میں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ جب مائیں اپنے بڑھے ہوئے پیٹ کو تھپتھپاتی ہیں تو پیٹ میں موجود بچے اس کو محسوس کرتے ہیں اور ان کے چہرے پر ہلکی سی مسکراہٹ بھی آتی دیکھی گئی ہے۔اس کے برعکس جو خواتین اپنے پیٹ کو نہیں تھپتپھاتی تھیں ان کے بچے زیادہ خاموش اور بے حرکت پائے گئے۔“

FOLLOW US