Sunday January 19, 2025

وہ پتھر جس پر حضرت ابراہیمؑ نے کھڑے ہو کر بیت اللّٰہ کی تعمیر کی، کیا آپ جانتے ہیں کہ مقامِ ابراہیم میں کب اور کیا کیا تبدیلیاں ہوئیں؟

مکہ مکرمہ : سعودی عرب میں تمام مسلمانوں کے مقدس مقامات موجود ہیں ان ہی میں مسجد الحرام کے صحن میں مقام ابراہیم مقدس ترین مقامات میں سے ایک ہے، ماضی سے اب تک مقامِ ابراہیم میں متعدد تبدیلیاں ہوئیں ہیں تاہم مقامِ ابراہیم دراصل کیا ہے پہلے یہ جاننا ضروری ہے۔مقامِ ابراہیم کیا ہے؟مقام ابراہیم وہ پتھر ہے جس کے پاس امام کا مصلیٰ ہوتا ہے یہ وہ پتھر ہے جس پر سیدنا ابراہیمؑ نے کھڑے ہو کر بیت اللہ کی تعمیر کی تھی جب دیوار اونچی ہونے لگی تو سیدنا اسماعیلؑ یہ پتھر لے آئے تا کہ سیدنا ابراہیمؑ اس پر کھڑے ہو کر مزید دیوار کی تعمیر کر سکیں اور سیدنا اسماعیلؑ نیچے کھڑے ہو کر دیوار میں لگانے والے پتھر دینے لگے۔جب انہوں نے ایک جانب کی دیوار مکمل کی تو دوسری جانب چلے گئے اس طرح بیت اللہ کے چاروں جانب کی دیواریں اس پتھر پر کھڑے ہو کر مکمل فرمائیں اور اس پر سیدنا ابراہیمؑ کے قدموں کے نقش موجود ہیں۔مقام ابراہیم کی تجدید کئی بار ہوئی ہے، یہ تبدیلیاں کیا ہیں اور کب کب ہوئی ہیں آج ہم آپ کو چند اہم معلومات

بڑی ہو کر ڈاکٹر بنوں گی ۔معصوم بچی جو سڑک پر بیٹھ کر تعلیم کے حصول کے ساتھ گھر والوں کا پیٹ پالنے کیلئے مزدوری بھی کرتی ہے؟

فراہم کریں گے۔• شاہ فیصل کا دورمقامِ ابراہیم کا سنہرا بکس شیشے کا ہے، اس کے اندر محفوظ پتھر پر دو قدموں کے نشانات نمایاں ہیں، مقامِ ابراہیم والا یہ بکس گنبد نما ہے، جو کہ لکڑی کا بنا ہوا ہے یہ بکس چار ستونوں پر رکھا ہوا ہے۔اس کے اندر موجود پتھر پر دو قدموں کے نشان بنے ہوئے ہیں، جبکہ قدموں کے نشانات شفاف گلاس کے باعث ہر طرف سے دیکھے جا سکتے ہیں، 1387 ہجری تک اس کی شکل مختلف تھی جسے شاہ فیصل بن عبدالعزیز کے عہد میں تبدیل کر دیا گیا اور طواف کرنے والوں کی سہولت کے لیے مقام ابراہیم کے گنبد کو ختم کرکے شفاف گلاس والے بکس میں تبدیل کر دیا گیا۔• شاہ فہد کا دورمقام ابراہیم کی ترمیم شاہ فہد بن عبدالعزیز کے عہد میں کی گئی، ان کے دور میں مقامِ ابراہیم میں سنہری جالی لگائی گئی، تاہم اُس وقت مقامِ ابراہیم کا پینل دھات کا تھا اس پر ایک اور پینل رکھا گیا، ترمیم کے بعد اعلی درجے کے پیتل سے نیا بکس تیار کیا گیا، جبکہ سنہری جالی اندر سے لگائی گئی اور اس کے اوپر سنہرہ گنبد بنایا گیا۔مقامِ ابراہیم کا سٹینڈ سیاہ گرینائٹ کا تھا جس کو تبدیل کرکے کنکریٹ کی پرت لگائی گئی اور شفاف سفید سنگِ مرمر سے ایک اور سٹینڈ تیار کیا گیا۔خیال رہے کہ اس ترمیم کے بعد مقام ابراہیم کا حدود اربعہ کم ہو گیا اور اس کی وجہ سے طواف کرنے والوں کو زیادہ سہولت ہو گئی۔خیال رہے کہ مسجد الحرام کی انتظامیہ مقام ابراہیم کی صفائی اور اس کے بیرونی حصے کو چمکانے کا خصوصی اہتمام کرتی ہے۔

ڈالر کی قیمت میں اضافہ ، 13 ماہ بعد اتنی بلند سطح پر پہنچ گیا کہ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

سب کو ہنسانے والے معروف کامیڈین ” عمر شریف “ وزیراعظم کی مدد کے منتظر ، بیماری کے علاج کیلئے عمران خان سے اپیل کر دی

FOLLOW US