Thursday March 28, 2024

قربانی کے گوشت میں کس کس کا حق ہوتا ہے؟ جانیئے سنتِ ابراہیمی سے متعلق چند سچ!

عیدِ قرباں پر ہر سال ہی صاحبِ استطاعت حضرات قربانی جیسے عظیم فریضے کو سرانجام دیتے ہیں اور عید سے قبل جانور خریدنے اور ان کی دیکھ بھال کے کام شروع ہو جاتے ہیں، بچے ہوں یا بڑے یہاں تک کہ خواتین بھی جانوروں کی خوب خدمت کرنے لگتی ہیں جوکہ شرعی طور پر بھی حق ہے اور یہ انسانیت کا پیمانہ بھی ہے کہ انسان کو ہر کسی کا خیال کرنا چاہیئے اور بے زباں جانوروں کا تو سب سے زیادہ کیونکہ یہ اپنی تکلیف زباں سے بیان نہیں کر پاتے۔ جہاں یہ تمام ذمہ داریاں ہیں وہیں قربانی کا گوشت بھی ایک بہت بڑی ذمہ د اری ہے۔قربانی کے 3 دن ہوتے ہیں اور ہر لوگ قربانی کا فریضہ سرانجام دیتے ہیں، جگہ جگہ ڈھیروں گوشت رکھا ہوا نظر آتا ہے، کوئی گوشت کے حصے کر رہا ہوتا ہے،

قومی کرکٹر حسن علی کے اشتہاری بھائی کو پولیس نے گرفتار کر لیا

کوئی بانٹتا ہوا نظر آتا ہے تو ہزاروں لوگ ایسے بھی نظر آتے ہیں جو اپنا فریج گوشت کی تھیلیوں سے اتنا بھر لیتے ہیں کہ ایک تھیلی بھی نکالیں تو سارا گوشت ایک ایک کرکے فریج سے باہر نکلنے لگتا ہے۔لیکن قربانی کے گوشت کی دراصل حقیقی و شرعی حیثیت کیا ہے؟ یہ کتنا گھر میں رکھنا چاہیئے، کتنا بانٹنا چاہیئے ؟ یہ کوئی نہیں سوچتا ہے اور جاننے کی کوشش نہیں کرتا لیکن سارا سال اپنا فریج قربانی کے گوشت سے بھرے رکھتے ہیں۔ کیا قربانی اس کا نام ہے؟ کیا خدا نے فریج بھرنےکا حکم دیا تھا؟ کیا آپ بھی گوشت کے حصوں کو فیج کے ساتھ ان لوگوں میں بانٹ دیتے ہیں جن کو گوشت کی ضرورت بالکل نہیں ہوتی؟ جانیئے اس فیچرڈ نیوز میں گوشت کے حصوں کے حوالے سے اہم باتیں:لیکن قربانی کے گوشت کی دراصل حقیقی و شرعی حیثیت کیا ہے؟ یہ کتنا گھر میں رکھنا چاہیئے، کتنا بانٹنا چاہیئے ؟ یہ کوئی نہیں سوچتا ہے اور جاننے کی کوشش نہیں کرتا لیکن سارا سال اپنا فریج قربانی کے گوشت سے بھرے رکھتے ہیں۔ کیا قربانی اس کا نام ہے؟ کیا خدا نے فریج بھرنےکا حکم دیا تھا؟ کیا آپ بھی گوشت کے حصوں کو فیج کے ساتھ ان لوگوں میں بانٹ دیتے ہیں جن کو گوشت کی ضرورت بالکل نہیں ہوتی؟ جانیئے اس فیچرڈ نیوز میں گوشت کے حصوں کے حوالے سے اہم باتیں:٭ پھر ایک حصہ اپنے رشتے داروں میں بانٹیں، کیونکہ ان کا بھی حق ہے اور کوشش کریں کہ ان رشتے داروں میں بانٹ دیں جن کے بارے میں آپ کو علم ہے کہ ان کی استطاعت کم ہے، یا وہ روزمرہ ایسی چیزیں نہیں کھاتے، کیونکہ ایک طرح سے ضرورتمند ہی ہوئے۔٭

علی امین گنڈاپور کے آزاد کشمیر انتخابات کی مہم میں مزید حصہ لینے پر پابندی عائد۔وفاقی وزیر کو فوری آزاد کشمیر کی حدود سے نکل جانے کا حکم

ایک حصہ گھر میں خود رکھیں کیونکہ یہ ہمارے دین میں بھی اجازت ہے، لیکن آج کل ہامرے ہاں یہ ہوتا ہے کہ سارا ہی گوشت گھر کے حصے میں شمار کرلیا جاتا ہے اور آخر میں بہت تھوڑا سا یا جانور کی پسلیاں وغیرہ محلے میں بانٹ دی جاتی ہیں اور ایک سے دو تھیلیاں گھروں میں کام کرنے والی ماسیوں کو دے دیتے ہیں، بس جناب ہوگئی قربانی اب باقی گوشت کے تکے باربی کیو اور کباب، روسٹ گوشت بنا کر کھاتے ہیں۔ حقیقتً یہ طریقہ بالکل غلط ہے۔کچھ لوگوں کے ذہنوں میں یہ خیال آتا ہے کہ ارے ہم تو کرتے ہی ایک ہی حصہ ہیں ، اس میں سے بھی کیا دوسروں کو دیں، کیا گھر میں رکھیں؟ ان کے لئے بھی حکم ہے کہ جتنا بھی آپ کا حصہ ہے، اس کو ایک صاف کپڑے پر رکھیں اور ہم وزن 5 تھیلیاں بنا لیں، سب میں تھوڑا تھوڑا کرکے گوشت رکھیں اور اندازہ کرلیں کہ سب برابر ہوگئے ہیں یا نہیں، جب سب برابر ہو جائیں تو رشتے داروں کا حصہ الگ بنائیں، غریبوں کا الگ اور اپنے گھر کے لئے الگ۔قربانی کا اصل مقصد قربانی ہے تو اس کو دوسروں کے لئے ضرورتمندوں کے لئے قربان کریں، فیشن یا فریج بھرنے یا پھر دکھاوے کی غرض سے قربانی نہ کریں ، دوسروں کو دیتے ہوئے بھی اس بات کا خیال رکھیں کہ آپ کسی اور کے سامنے یہ نہ کہیں کہ میں نے تو تمہیں اتنا گوشت دیا وغیرہ ، یہ باتیں انسانیت کے دائرے میں بھی شمار نہیں کی جاتی ہیں۔

ماہرہ خان 40 سال کی عمر میں دوبارہ منگنی کرلی جلد ہی شادی بھی کررہی ہے ماہرہ کی چند نئی تصاویر

FOLLOW US