Sunday January 19, 2025

مچھلی کی محبت ِ رسولﷺ ،مچھلی پرآگ کااثرکیوں نہیں ہوا؟

ایک روز حضور ﷺ مسجد نبوی میں تشریف فرماتھے کہ آپ ﷺ کے پاس ایک اعرابی آیا اس کے پاس ایک بڑا برتن تھا جسے اس نے کپڑے میں ڈھا نپ رکھا تھا۔ اس اعرابی نے وہ برتن آپ کی خدمت اقد س میں پیش کیا حضور ﷺ نے پوچھا کہ اے اعرابی اس برتن میں کیا ہے؟ اس نے عرض کی یا رسول اللہ ﷺتین دن سے اس مچھلی کو پکارہاہوں مگر یہ پک نہیں رہی اس پر آگ کا کچھ اثر نہیں ہوتا اب آپ کے پاس لایا ہوں کہ آپ ﷺ اچھی طرح جانتے ہیں۔حضور ﷺ نے مچھلی سے دریافت کیا تو مچھلی کو اللہ تعا لیٰ نے قوت گو یائی عطا فرما دی اور وہ بولنے لگی اس نے عرض کیا کہ رسول ﷺ میں پانی میں گھڑی تھی ۔ ایک عاشق رسول ﷺ آدمی آیا وہ آپﷺ کی ذات مقدسہ پر درود پڑھ رہا تھا اس کی آواز میرے کان میں پڑی اور میں نے پورا درود سنا۔

جمعیت علمائے اسلام ف کو بڑا صدمہ ، ممتاز عالم دین مولانا سید غلام نبی شاہ انتقال کر گئے

رسول اکرم ﷺ نے فرمایا : اے مچھلی ! وہ درود پاک پڑھ کر سنا چنانچہ اس نے پڑھ کر سنایا یا رسول اکر مﷺ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو فر مایا کہ اے علی ! اس درود کو لکھ لو اور لوگوں کو سکھاؤا نشاءاللہ یہ درود پڑھنے والے پر دوزخ کی آگ حرام ہوجائےگی۔ بعض روایات میں یہ بھی ہے کہ اس مچھلی کو حضرت عمر اور ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ بازار سے سرکاردو عالم ﷺ کےلیے خرید کر لائے تھے۔ یہ درود ماہی ہے اور دینی کتب کی تمام دکانوں سے مل جاتا ہے ۔ علامہ عالم فقری اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ درود ماہی ہر قسم کی مصیبت اور آفت سے اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم ، رحمت ، حفاظت میں رکھتا ہے۔ اسے کثرت سے پڑھنے والا دشمن کے حملے سے ، حاسد کے حسد، جنات اور آسیب کے سایہ کرنے سے ہمیشہ اللہ کی پناہ میں رہتا ہے۔ یہ درود شیطان کے وسوسوں کو دور کرتا ہے جو شخص اسے روزانہ بعدنماز فجر ایک سو گیارہ مرتبہ پڑھے اللہ تعالیٰ اس کی حفاظت اور عزت افزائی کےلیے غیبی مخلوق سے ایک فرشتہ مقرر کردیتا ہے۔ جو ہر لحا ظ سے درود پڑھنے والے کی حفاظت پر مامور رہتا ہے ۔ جو شخص ہر نماز کے بعد چار ماہ تک اسے ایک سو مرتبہ پڑھے وہ ہمیشہ کےلیے لوگوں میں باعزت ہوجائے گا ہر شخص اس کی عزت کرے گا اور جوشخص اسے رمضان کریم میں نمازتراویح کے بعد اکتالیس مرتبہ پورا ماپ پڑھے اسے رسول ﷺ کی زیارت ہوگی اورجو شخص اس درود کو قید میں پڑھے وہ قید سے رہائی پائے گا۔ اور جو تاحیات اسے روزانہ کثرت سے پڑھے اس پر دوزخ کی آگ حرام ہوجائےگی اور وہ آخرت میں نجات پائےگا۔

کون کہتا ہے کہ حسن امیری اور غریبی کا محتاج رہتا ہے ۔ دیکھیں ویڈیوز وائرل ہونے والا بچہ کون ہے؟

FOLLOW US