اسلام آباد (نیوز ڈیسک) خصوصی عدالت کی جانب سے سابق صدر جنرل پرویز مشرف کو سزائے موت دینے کا فیصلے کا اثر پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر بھی پڑا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر کے خلاف فیصلہ سنائے جانے کے بعد اسٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس میں 459 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی ہے۔اسٹاک مارکیٹ منفی زون میں چلی گئی۔واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل ہی خصوصی عدالت نے تاریخ فیصلہ دیتے ہوئے پرویز مشرف کو سزائے موت کا حکم دیا تھا۔جس پر ردِ عمل دیتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ایسا فیصلہ پہلے آ جاتا تو کبھی مشرقی پاکستان الگ نہ ہوتا۔ انہوں نے مزید
کہا کہ مستقبل میں آئین توڑنے کی روایت ختم ہوگی۔ ایسا فیصلہ 50 سال پہلے دیا جاتا تو کبھی مارشل لاء کی لعنت مسلط نہ ہوتی۔جب کہ وزیراعظمع عمران خان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ مشرف سے متعلق فیصلے کا تفصیلی جائزہ لیں گے۔قانونی مشاورت کے بعد ہی حکومتی بیانیہ سامنے لائیں گے۔ فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ وزیراعظم کل وطن واپس آئیں گے،قانونی معاملات وہی دیکھیں گے۔۔خیال رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا۔خصوصی عدالت کے سربراہ جسٹس وقار احمد سیٹھ نے فیصلہ سنایا۔سابق صدر پرویز مشرف کو سنگین غداری کا مرتکب قرار دے دیا گیا۔۔عدالت نے سابق صدر اور سابق آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف کو سزائے موت کا حکم دے دیا ہے۔ خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کو سزائے موت کا حکم 2 ایک کی اکثریت سے دیا۔سنگین غداری کیس کا تفصیلی فیصلہ 48 گھنٹوں میں جاری کیا جائے گا۔ عدالتی فیصلے کے مطابق پرویز مشرف نے 3 نومبر 2007ء کو آئین پامال کیا۔خصوصی عدالت نے 19 جون کو 2016ء کو پرویز مشرف کو مفرور قرار دے دیا تھا۔ خصوصی عدالت کی 6 بار تشکیل نو ہوئی۔31 مارچ 2014ء کو عدالت نے پرویز مشرف پر فرد جرم عائد کی۔