Sunday May 19, 2024

سیاسی بحران ختم ہونے لگا، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوگیا، جمعرات کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ناقابل یقین تیزی

کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دوروز سے جاری مندی کے بادل چھٹ گئے کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کواتارچڑھائو کے بعد زبردست تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس کی33800،33900،34000،34100اور34200کی نفسیاتی حدیںبحال ہوگئیں،تیزی کے نتیجے میںسرمایہ کاری مالیت میں24ارب34کروڑ روپے سے زائدکااضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت41.56فیصدزائد جبکہ66.19فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹاک مارکیٹ میں لسٹڈ کمپنوں کے اچھے مالیاتی نتائج کے باعث حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہائوس سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے ٹیلی کام،بینکنگ،مواصلاتی،سیمنٹ ،توانائی اوردیگرمنافع بخش سیکٹرکی پرکشش سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پرخریداری کی گئی، جس کے نتیجے میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا،ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پرکے ایس ای100انڈیکس کی34305پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیاتاہم سیاسی افق پر بے یقینی کی کیفیت، ملکی معاشی ناگفتہ بہ صورتحال کے باعث مقامی کے ایس ای100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ تاہم تیزی کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔ مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس442.27پوائنٹس اضافے سی34203.68پوائنٹس پر بندہوا۔جمعرات کومجموعی طورپر355کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سی235کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،101کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ19کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت یں24ارب34کروڑ99لاکھ24ہزار586روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر66کھرب90ارب4کروڑ45لاکھ5ہزار86روپے ہوگئی۔

جمعرات کومجموعی طور پر18کروڑ39لاکھ76ہزار532شیئرزکا کاروبارہوا،جوبدھ کی نسبت5کروڑ40لاکھ14ہزار928شیئرززائدہیں۔قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے کولگیٹ پامولیوکے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت87.58روپے اضافے سی1887.58روپے اورباٹاپاک کے حصص کی قیمت45.00روپے اضافے سی1500.00روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی نیسلے پاکستان کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت245.00روپے کمی سی6400.00روپے اورپاک ٹوبیکوکے حصص کی قیمت118.18روپے کمی سی2282.02روپے ہوگئی ۔ جمعرات کوورلڈ ٹیلی کام کی سرگرمیاں2کروڑ42لاکھ56ہزار500شیئرزکے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت8پیسے کمی سی1.22روپے اوربینک آف پنجاب کی سرگرمیاں90لاکھ54 ہزار500شیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت23پیسے اضافے سی10.01روپے ہوگئی۔جمعرات کوکے ایس ای30انڈیکس185.26پوائنٹس اضافے سی15937.71پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس1011.38پوائنٹس اضافے سی55842.17پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس126.30پوائنٹس اضافے سی24698.78پوائنٹس پربندہوا ۔

FOLLOW US