Monday February 24, 2025

اگست میں پٹرول کتنا سستا ہونے کا امکان ہے؟ پاکستانیوں کیلئے پہلی خوشخبری آ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت کم ہونے سے آئندہ ماہ اگست ملک میں پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان ہے۔ خام تیل کی عالمی قیمت 62 ڈالر 47 سینٹ فی بیرل ہوگئی جبکہ 3 روز کے دوران خام تیل 4 ڈالر فی بیرل سستا ہوا ہے۔ روزنامہ نوائے وقت کے مطابق پاکستان کو سعودی عرب سے تیل کی فراہمی رواں ماہ سے شروع ہوجائے

گی۔ آئندہ ماہ پٹرولیم مصنوعات 5 روپے تک سستی ہوسکتی ہیں۔ قیمتوں کے حوالے سے حتمی سمری رواں ماہ کے آخر میں اوگرا وزارت پٹرولیم کو ارسال کرے گا جس کی منظوری وزیر اعظم دیں گے۔