Tuesday November 26, 2024

ایک پوری دہائی کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں 2135 پوائنٹس کا اضافہ

اسلام آباد(آئی این پی ) وزیر اعظم کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وہ وقت دور نہیں جب ملکی معیشت مستحکم اور قوم خوشحال ہوگی، ایک دہائی بعد اسٹاک ایکسچینج میں 2135 پوائنٹس کا اضافہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹ میں کہا کہ ایک دہائی بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 2135 پوائنٹس کا اضافہ ایک نیا ریکارڈ ہے، گزشتہ دو دن میں حصص کے کاروبار میں یہ سب سے زیادہ اضافہ ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وقت دور نہیں جب ملکی معیشت مستحکم اور قوم خوشحال ہوگی۔

FOLLOW US