کراچی(نیوز ڈیسک ) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتے 100 انڈیکس 3 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا، ہفتے کے آخری روز انڈیکس 37 ہزار 131 پوائنٹس پر بند ہوا۔تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 161 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد ہفتے کے آخری روز انڈیکس 37 ہزار 131 پوائنٹس پر بند ہوا۔رواں ہفتے انڈیکس 3 سال سے زائد کی کم ترین سطح 36 ہزار 136 پوائٹس پر رہا۔ 100 انڈیکس میں 3 سال کی کم ترین سطح 23
اپریل کو منگل کے روز دیکھی گئی جب کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 700 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ایک دن میں 100 انڈیکس میں 1.9 فیصد کی نمایاں کمی دیکھی گئی۔ انڈیکس نیچے جانے کے بعد شیئرز کی قیمت کم ہونے سے سرمایہ کاروں کے 110 ارب ڈوب گئے۔ رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں 23.44 ارب مالیت کے 61 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا، مارکیٹ کپیٹلائزیشن 40 ارب کمی سے 7 ہزار 528 ارب روپے ہوگئی۔دوسری جانب رواں ہفتے کے دوران روپے کی قدر میں استحکام رہا۔ مارکیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 141.38 کی سطح تک ٹریڈ ہوا۔انٹر بینک میں ڈالر 141 روپے 39 پیسے کی سطح پر برقرار رہا۔