Sunday January 19, 2025

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی۔۔حکومت نے عوام کو خوشخبری سنادی

اسلام آباد: بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی اورملک میں ڈالر کی قیمت میں کمی کے تناظر میں وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر عوام کو ریلیف دینے کا عندیہ دیتے ہوئے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔ وزیرمملکت برائے خزانہ عائشہ غوث نے کہا ہے کہ پورا احساس ہے کہ لوگ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے پریشان ہیں،عوام کو ہر ممکن حد تک ریلیف دیا جائے گا۔

پاکستانیوں کو بڑا ریلیف ، بلوں میں 6ہزار کی فوری کمی کا اعلان ، عوام جھومنے پر مجبور ہوگئی

اُن کا مزید کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم کی قیمتوں میں ہفتہ وار ردوبدل کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، اگر ایسا کچھ ہوا تو پہلے وفاقی کابینہ اس کی منظوری دے گی، تیل کی عالمی قیمتوں میں متواتر کمی کا عوام کو اصل ریلیف ملے گا، عالمی قیمتوں میں اتار چڑھاوٴ سے اوسط قیمت نکالنا پڑے گی۔ واضح رہے کہ حکومت نے اکتیس جولائی کو پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں تین روپے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت 8 روپے اضافے کا اعلان کیا تھا۔

FOLLOW US