Sunday January 19, 2025

یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوگا؟ اہم خبر آگئی

لاہور: کراچی یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید 5 روپےاضافے کا امکان ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں اضافے سے پٹرول کی قیمت 165 روپےفی لٹرتک پہنچ سکتی ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپےفی لٹر اضافے کا امکان ہے جس کے بعد ڈیزل 158 روپے فی لٹر سے تجاوز کر جائے گا۔مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے اضافے کا خدشہ ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔ واضح رہے کہ رواں ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر تک اضافہ کیا گیا تھا۔

‘جنگ کسی کے مفاد میں نہیں، تنازعات کو بات جیت سے حل کیا جانا چاہیے، روس کی یوکرین سے جنگ پر وزیر اعظم عمران خان کا بیان

وزیراعظم اور پیوٹن کی ملاقات، اسلاموفوبیا،گیس پائپ لائن، یوکرین اور دیگر امور پر تبادلہ خیال

FOLLOW US