Sunday November 24, 2024

منی بجٹ کی کثرت رائے سے منظوری ،آج ایک مرتبہ پھر شکست اپوزیشن کا مقدر بنی : فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فوادحسین نے کہاہے کہ اپوزیشن کی خواہشات کبھی پوری نہیں ہوں گی، منی بجٹ کی کثرت رائے سے منظوری کے بعدآج ایک مرتبہ پھر شکست اپوزیشن کا مقدر بنی ہے،آج بڑی قانون سازی ہوئی، اس قانون سازی کے بعد آئی ایم ایف کے پروگرام میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں رہی ،وزیراعظم عمران خان کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں کہ وہ آخر وقت تک ایوان میں موجود رہے۔ منی بجٹ اور دیگر حکومتی بل قومی اسمبلی سے منظور ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات نےکہاکہ اپوزیشن کی خواہشات کبھی پورا نہیں ہوں گی، آج ایک مرتبہ پھر شکست اپوزیشن کامقدربنی ہے،میں وزیراعظم عمران خان کاخصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں کہ وہ آخروقت تک ایوان میں موجود رہے،وزیراعظم عمران خان کی وجہ سےآج تحریک انصاف کےتمام کارکنوں کےحوصلے بلند رہے،آج بڑی قانون سازی ہوئی،

پی ایس ایل 7 کا آفیشل ترانہ کون گائے گا، پتہ چل گیا

اس قانون سازی کے بعد آئی ایم ایف کے پروگرام میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں رہی، دو ارب ڈالر آئی ایم ایف کا پروگرام ہے، اس کے علاوہ مجموعی طور پر 15 سے 18 بلین ڈالر کی لائنز پاکستان کو میسر ہوں گی۔ فواد چوہدری نے کہاکہ ہماری معاشی مشکلات کا خاتمہ ہوگا اور ہم خساروں سے نمٹ سکیں گے،پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے، وزیراعظم کی طرف سے تحریک انصاف کے تمام ممبران کا شکریہ ادا کرتا ہوں،تحریک انصاف کے تمام ارکان آج قانون سازی کی منظوری کیلئے ڈٹے رہے ۔

کل تُو کچھ نہیں تھا تو میں پاک تھی آج تُو کچھ بن گیا تو میں ناپاک ہوگئی،بھارتی کرکٹر کی اہلیہ نے اپنی برہنہ تصویرشئیر کر دی

حریم شاہ نے جن پیسوں کے ساتھ ویڈیو بنائی وہ کس کے ہیں ؟ ایف آئی اے کے حرکت میں آنے کے بعدٹک ٹاکر نے سچ بتا دیا

FOLLOW US