Monday January 20, 2025

ملک میں سونے کی مجوعی قیمت میں5201 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا

کراچی : عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمتوں میں اتارچڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں بڑا ردوبدل دیکھا گیا ہے، ملک میں سونے کی مجموعی قیمت 5 ہزار201 روپے مہنگی ہوگئی، فی تولہ قیمت میں 2800 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت میں2401 روپے اضافہ ہوگیا ہے۔ سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ ہوا ہے۔ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 26 امریکی ڈالر اضافے سے 1818 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے سے پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 800 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد سونے کی فی تولہ نئی قیمت ایک لاکھ 23 ہزار روپے ہوگئی ہے، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار401 روپے اضافے کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 5 ہزار 453 روپے ہوگئی ہے۔ سونے کی قیمتوں میں ردوبدل کے بعد اب کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں لین دین نئی قیمتوں کے ساتھ کیا جائے گا

پاکستان کا سیمی فائنل میں کس ٹیم سے جوڑ پڑے گا ؟ فیصلہ ہو گیا

حکومت پٹرول اور ڈالر کی قیمت 200 روپے تک لے جانا چاہتی ہے خورشید شاہ نے حکومت پر سنگین الزام عائد کردیا

یہ نہیں سوچ رہے کہ سیمی فائنل میں مدمقابل کون ہوگا، جو بھی سامنے آئےگا شکست دیں گے۔۔۔پاکستانی کھلاڑیوں کے عزائم بلند!

FOLLOW US