Monday April 29, 2024

غریب کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی بہت مشکل ہو گیا نان بائی ایسوسی ایشن کاروٹی اور نان کی قیمت میں اضافہ کا عندیہ

لاہور : نان بائی ایسوسی ایشن نے روٹی 12 اور نان کی قیمت 18 روپے کرنے کا عندیہ دے دیا، صدر ایسوسی ایشن نے کہا کہ آٹے کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، 20 ستمبر تک آٹے کی قیمت کم نہ کی گئی تو روٹی اور نان کی قیمت میں اضافہ کردیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق آٹے کی قیمت میں مسلسل اضافے سے متعلق نان بائی ایسوسی ایشن نے روٹی اور نان کی قیمت کے تعین کیلئے اجلاس منعقد کیا، اجلاس میں نان بائی ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمتوں کو سابقہ قیمت پر بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔ اجلاس میں نان بائی ایسوسی ایشن نے روٹی اور نان کی قیمت بڑھانے کا بھی عندیہ دیا۔ صدر نان بائی ایسوسی ایشن وحید گل نے کہا کہ آٹے کی قیمت کم نہ کی گئی تو 20 ستمبر سے روٹی کی قیمت میں اضافہ کردیا جائے گا۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا ویڈیو پیغام، موت کی خبریں دینے والوں پر برہم ہو گئے میں بالکل خیریت سے ہوں،کچھ احسان فراموش لوگ کل سے خبریں لگارہے ہیں

روٹی کی قیمت 12 اور نان کی قیمت 18 روپے کردی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 15 روز سے آٹے کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، حکومت آٹے کی قیمتوں کو سابقہ سطح پر لانے کیلئے اقدامات اٹھائے۔- اس وقت تندوروں پر روٹی 10 روپے اور نان، خمیری روٹی 15 روپے کی فروخت کی جارہی ہے، اب آٹے کا 20کلو تھیلا اوسط 57 روپے 85 پیسے مہنگا ہوگیا ہے، آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 1222 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب ملک میں یوٹیلٹی اسٹورز پر مختلف اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا، اشیائے ضروریہ مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کے گھی کی قیمتوں میں 96 روپے تک فی کلو اضافہ کردیا گیا ہے، مختلف برانڈز کا کوکنگ آئل کی قیمت میں97 روپے فی لیٹراضافہ کردیا گیا۔

’وادی پنج شیر میں پاکستان کے یہ دو فوجی بھی مارے گئے‘ بھارت کے ریٹائرڈ میجر جنرل نے اداکار شان اور گلوکار عمیر جسوال کی یہ تصویر شیئر کردی، مذاق بن گیا

کارن کوکنگ آئل 370 روپے فی لٹر مہنگا ہونے سے کارن کوکنگ آئل کی قیمت500 سے بڑھ کر 870 روپے فی لٹر تک پہنچ گئی ہے۔ 1.2 کلوگرام ٹی وائٹل کی قیمت 40 روپے، کسٹرڈ، کھیراور مختلف سویٹ ڈش کے چھوٹے ڈبے 10 روپے،50 گرام کی فیس کریم 40 روپے مہنگی کردی گئی۔ اسی طرح ٹشو کا ڈبہ 15 روپے، ٹشو رول 5 روپے، کالی مرچ 10 روپے، چلی، گارلک سمیت صابن، ٹی مکس، کلینر کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔ مزید برآں ادارہ شماریات کی مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے تحت مہنگائی کی شرح میں مزید 1.37 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 13.64 فیصد ہوگئی، کم آمدن والے افراد کیلئے مہنگائی کی شرح 17.20 فیصد تک پہنچ گئی ہے، ایک ہفتے میں 24 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 5 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 22 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ آٹے کا 20 کلو تھیلا اوسط 57 روپے 85 پیسے مہنگا ہوگیا۔ لیکن اس کے برعکس حکومتی ٹیم ناقص کارکردگی اور ناتجربہ کاری ناہلیت کی بناء پر عوام پر مزید مہنگائی کا بوجھ برداشت کرنے پر مجبور ہے، گزشتہ روز کی ایک رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے مقامی سستی چینی کی بجائے 38 روپے مہنگی درآمدی چینی خرید لی، مقامی چینی 84.50 روپے فی کلو پڑتی لیکن درآمدی چینی 123 روپے فی کلو پڑے گی، درآمدی چینی کی پہلی کھیپ 24 ستمبر تک پاکستان پہنچے گی۔

یوٹیلٹی اسٹورز پر مختلف اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ گھی 96 اور کوکنگ آئل97 روپے فی لٹر مہنگا

FOLLOW US