Wednesday January 22, 2025

ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن کی قیمت میں اضافہ ہو گیا

لاہور : ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن کی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جمعہ کے روز ٹریڈنگ کے دوران ایک بٹ کوائن کی قدر میں 5 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد ایک بٹ کوائن کی قیمت 49 ہزار 106 ڈالر ہوگئی ہے جو پاکستانی کرنسی میں 80 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے جب کہ رواں برس مئی کے بعد یہ بٹ کوائن کی ریکارڈ قیمت ہے۔ دوسری جانب کرپٹو کرنسی اتھیریم کی خرید و فروخت 3 ہزار 200 ڈالر (5 لاکھ 25 ہزار پاکستانی روپے) میں جاری ہے جب کہ ایک ڈوج کوائن کی قیمت 31 سینٹ (51 روپے) ہے۔ واضح رہے کہ رواں سال بٹ کوائن کی قدر میں کافی اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا۔ گذشتہ ماہ ایمازون کا ایک اعلان ڈیجیٹل کرنسی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے کا سبب بن گیا تھا۔

امریکی جیل میں قید قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی زندگی خطرے میں ہے۔ ڈاکٹر فوزیہ عافیہ پر امریکی جیل میں حملہ ہوا، حکومت اس بات کا نوٹس لے

ایمازون کی جانب سے بٹ کوائن کو قبول کرنے سے عالمی سطح پر ڈیجیٹل کرنسی کے استعمال میں نمایاں اضافہ کی توقع بھی کی جا رہی تھی۔ 26 جولائی کو بٹ کوائن کی قیمت میں 12.5 فیصد کا اضافہ ہوا جس کے بعد کچھ وقت کے لیے 64 لاکھ پاکستانی روپوں تک پہنچ گئی۔ خیال رہے کہ 16جون کے بعد پہلی مرتبہ بٹ کوائن میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔ گذشتہ ہفتوں میں بٹ کوائن کی قیمت 60 ہزار ڈالرز سے کم ہوکر 30 ہزار ڈالرز تک پہنچ گئی تھی۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کسی حقیقی کرنسی کے مقابلے میں بٹ کوائنز یا دیگر کرپٹو کرنسیز ہر طرح کے ضابطوں یا حکومتی کنٹرول سے آزاد ہے اور اس کا استعمال بہت آسان ہے۔ اس وقت اسے متعدد ممالک جیسے کینیڈا، چین اور امریکہ وغیرہ میں استعمال کیا جارہا ہے تاہم دنیا میں انٹرنیٹ تک رسائی رکھنے والا ہر شخص اس کرنسی کو خرید سکتا ہے۔اس کرنسی کی لین دین کے لیے صارف کا لازمی طور پر بٹ کوائن والٹ اکاؤنٹ ہونا چاہئیے جسے بٹ کوائن والٹ اپلیکشن ڈاؤن لوڈ کرکے بنایا جاسکتا ہے۔

شہریوں کی داڑھی ہو یا نہ ہو ہمیں اس سے کوئی غرض نہیں، طالبان رہنما امن و امان میں خلل ڈالنے اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کارروائی ہو گی

FOLLOW US