Wednesday January 22, 2025

40 سال سے پاکستانیوں کی جانی پہچانی گاڑی ’بولان کیری ڈبہ‘کی پروڈکشن بند کردی گئی

لاہور : 40 سال سے پاکستانیوں کی جانی پہچانی گاڑی کی پروڈکشن بند کردی گئی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق چار دہائیوں تک پاکستان کی سڑکوں پر راج کرنے والا مشہور و معروف ’کیری ڈبہ‘ اب کمپنی نہیں بنائے گی ، اس کی جگہ 660 سی سی سوزوکی ایوری متعارف کرایا جائے گا ، سوزوکی بولان کے بند ہونے کی بنیادی وجہ اس میں ایئر بیگز موجود نہ ہونا قرار دی گئی ہے کیوں کہ حکومت پاکستان کی جانب سے رواں سال کے آخر تک ہر نئی بننے والی گاڑی میں ایئر بیگ لازمی قرار دیا جا چکا ہے ، اس حوالے سے سوزوکی کمپنی کی جانب سے ’کیری ڈبہ‘ بند کرنے کاباقاعدہ اعلان تو نہیں کیا گیا تاہم اس کی پروڈکشن بند کردی گئی ہے اور اس کی جگہ سوزوکی ایوری متعارف کرایا جارہا ہے جو فرنٹ انجن گاڑی ہے۔

جوبائیڈان کا کپتان کو فون۔۔ عمران خان نے کرارہ وجواب دے دیا ، پاکستانیوں کا دل خوش کر دینےوالی خبر

بتایا گیا ہے کہ کمپنی کی جانب سے نئی متعارف کروائی جانے والی گاڑی میں بھی سوزوکی بولان کی طرح سلائیڈنگ دروازے ہوتے ہیں اور یہ گاڑی بالکل اسی طرح کی چوکور نما شکل میں تیار کی جاتی ہے ، 40 لیٹر پیٹرول ٹینکی کے ساتھ ایوری فائیو سپیڈ مینوئل اور آٹومیٹک میں سی وی ٹی ٹرانسمیشن کے ساتھ آتی ہے ، جس کی وجہ سے اس کی فیول ایوریج 20 سے 24 کلومیٹر فی لیٹر تک ہونے کا دعویٰ کیا جاتا ہے۔ دوسری جانب حکومت کی جانب سے ٹیکس میں کمی کے بعد گاڑیوں کی فروخت میں ریکار ڈ اضافہ ہوگیا ، دنیا کی دو بڑی گاڑی ساز کمپنیوں نے پاکستان میں ایک ماہ میں سب سے زیادہ گاڑیاں فروخت کرنے کے گزشتہ تمام ریکارڈ توڑ دئیے ، ٹویوٹا پاکستان کا کہنا ہے کہ کمپنی کے قیام سے اب تک انہوں نے ایک ماہ میں پاکستان میں سب سے زیادہ گاڑیاں فروخت کرنے کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ، جولائی 2021 میں 6 ہزار 775 یونٹ (گاڑیاں) فروخت کیے گئے جو سنہ 1993 سے اب تک کمپنی کی جانب سے ایک ماہ میں گاڑیوں کی سب سے زیادہ سیلز ہیں۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجاویز وزارت خزانہ کو موصول

اس حوالے سے ماہر معاشیات مزمل اسلم نے بتایا کہ حکومت نے گاڑیوں کے ٹیکس میں کمی کی ہے جس کی وجہ سے گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے ، پہلے ایک گاڑی کی قیمت پر 40 فیصد ٹیکس حکومت کو جاتا تھا جو اب کم کردیا گیا ، جب کہ بینکوں کی شرح سود بھی کم کردی گئی ہے جس کی وجہ لوگ آسانی سے بینک کی قسط بھر سکتے ہیں نتیجتاً وہ گاڑی خریدنے کے قابل ہوگئے ہیں۔

FOLLOW US