Saturday May 18, 2024

پٹرول اور ایل پی جی کے بعد ایل این جی بھی مہنگی ہوگئی، اوگرا نے اگست کیلئے ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

اسلام آباد : اوگرا نے اگست کیلئے ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا، سوئی ناردرن سسٹم کیلئے ایل این جی کی فی یونٹ قیمت میں 0.692 ڈالر اور سوئی سدرن سسٹم پر 0.706 ڈالر فی یونٹ اضافہ کردیا گیا، اوگرا نے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اوگرا نے اگست کیلئے درآمدی ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے، درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے تحت سوئی ناردرن سسٹم کیلئے ایل این جی کی فی یونٹ قیمت میں 0.692 ڈالر اضافہ کیا گیا ہے، اسی طرح سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.706 ڈالر فی یونٹ اضافہ کردیا گیا ہے۔ سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 13.6080 ڈالر فی یونٹ مقرر اور سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 13.3454 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی ہے۔

دنیا میں منہ کا سب سے بڑا دہانہ، خاتون کروڑ پتی بن گئیں

اس سے قبل سوئی ناردرن سسٹم پر جولائی میں ایل این جی کی قیمت 12.9160 ڈالر فی یونٹ تھی۔ اسی طرح سوئی سدرن سسٹم پر جولائی میں ایل این جی کی قیمت 12.6386 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔اس سے قبل گزشتہ روز اوگرا نے اگست کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں 9.58 روپے فی کلو اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا، جس کے تحت ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 9 روپے 58 پیسے فی کلو کا اضافہ کردیا گیا۔ ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 113 روپے 7 پیسے مہنگا ہوگیا۔ گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2002 روپے 07 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔ ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق اگست 2021 کیلئے ہے، جولائی میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 1889 روپے 57 پیسے کا تھا۔واضح رہے گزشتہ روز حکومت نے یکم اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی ردوبدل کا اعلان کردیا ہے، معاون خصوصی شہباز گل نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں اعلان کیا کہ اوگرا کی سفارش پر پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 1.71 روپے کا اضافہ کیا جا رہا ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا جا رہا۔

نذیر چوہان کو دل کی تکلیف، کارڈیالوجی ہسپتال منتقل کردیا گیا،شہزاد اکبر سے معافی بھی مانگ لی

ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے عام آدمی اور کسان زیادہ متاثر ہوتا ہے اس لئے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اگست سے ہو گا۔ شہباز گل نے مزید کہا کہ 26 جولائی کے ڈیٹا کے مطابق دنیا میں 27 ممالک میں پٹرول کی قیمت پاکستان سے کم اور 140 ممالک میں پاکستان سے زیادہ ہے۔ دنیا میں پٹرول کی اوسط قیمت 1.19 ڈالر فی لٹر لیکن پاکستان میں پٹرول کی قیمت 0.72 ڈالر فی لیٹر ہے۔ دنیا میں پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ 47 فیصد ہوا لیکن پاکستان میں 11فیصد ہوا۔ شہباز گل نے کہا کہ یاد رہے کہ جن 27 ممالک میں قیمتیں پاکستان سے کم ہے ان میں سے زیادہ تر ممالک اپنی پٹرولیم مصنوعات میں خود کفیل ہیں- اس وقت پٹرولیم پراڈکٹس پر حکومت پاکستان تقریباً صفر کے قریب ٹیکس وصول کر رہی ہے۔ کرونا کی وجہ سے پوری دنیا مہنگائی کی زد میں ہیں۔

FOLLOW US