Sunday January 19, 2025

شہباز شریف کی پارٹی صدارت چھوڑنے کی دھمکی اور مریم نواز کے ساتھ اختلافات کس چیز پر ہیں؟سینئر صحافی ارشاد بھٹی نے بڑا دعویٰ کر دیا

اسلام آباد:معروف تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے مسلم لیگ ن میں بڑھتے ہوئے مبینہ اختلافات،شہباز شریف کے پارٹی صدارت چھوڑنے کی دھمکی دینے کی خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہاؤس آف شریف میں نظریہ یا بیانیہ نامی کوئی چیز نہیں،انار کلی کے بعد مسلم لیگ ن کو دیوار میں چنوا دیا گیا ہے،مریم نواز کی سولو فلائٹ نے گلگت بلتستان،آزاد کشمیر اور سیالکوٹ میں مروا دیا ،اس مرتبہ جھگڑا صرف گدی نشینی کا ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ میں محمد زبیر سے اظہار ہمدردی کرتاہوں کہ انار کلی کے بعد مسلم لیگ ن کو دیوار میں چنوا دیا گیا ہے،میرا ہمیشہ سے یہ ماننا ہے کہ اس ہاؤس آف شریف میں نظریہ ،بیانیہ نامی کوئی چیز نہیں ہے،یہ پتلی گلی سے نکلنے اور چور دروازے سے اقتدار حاصل کرنے والے لوگ ہیں ،ہمیشہ ڈیلیں کرتے ہیں ،ان کا نظریے یا بیانیے سے کوئی تعلق نہیں ہے،اس مرتبہ جھگڑا صرف گدی نشینی کا ہے،حمزہ شہباز اور مریم نواز ،شہباز شریف اور مریم نواز ،مریم نواز کی سولو فلائٹ نے گلگت بلتستان،آزاد کشمیر اور سیالکوٹ میں مروا دیا ہے،نواز شریف اور مریم نواز کی زبان نے مروا دیا ہے،وہ حضرت علیؓ کا قول ہے کہ انسان اپنی زبان کے نیچے چھپا ہوتا ہے،نواز شریف اگر ابھی واپس آکر اور جیل جا کر پیغام جاری کرے تو ہو سکتا ہے کہ یہ بیانیہ چل جائے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی رہائش گاہ لال حویلی پر حملہ

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی پارٹی صدارت چھوڑنے کی دھمکی ،ایک خبر ہے کہ حمزہ اور سلمان نے بھی لندن سے فون کیا ہے کہ ’تایا نواز شریف‘کے سامنے ہم یہ معاملہ اٹھائیں گے ،آپ اس وقت تک کچھ نہ بولیں ،یہ گھر کا معاملہ ہے،نواز شریف کا فیصلہ ہو گا ،بھیتجی ،چچا اور کزنوں کا معاملہ ہے،پارٹی یا جمہوریت کا مسئلہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی ٹریننگ ہی یہی ہوئی ہے کہ آپ نے معافی تلافی کرانی ہے،جنگ بندی کرنی ہے ، راتوں کو سفر کرنا ہے،مریم نواز صاحبہ کو اُنہوں نے کہا ہی یہ ہے کہ آپ نے یہ کرنا ہے،نواز شریف کی بات ہی یہ ہے کہ جب بھی موقع آئے پتلی گلی سے نکل جانا ہے تو یہ ایک فیکٹری ہے جس کا جی ایم لگانا ہے،وہ نواز شریف جس کو لگا دیں گے وہ لگ جائے گا ۔

فحش فلموں کا کیس ، شلپا شیٹی بھی کھل کر میدان میں آگئیں، ایسا قدم اٹھا لیا جس کی کسی کو توقع نہ تھی

FOLLOW US