Monday January 20, 2025

حکومت نے پٹرول کی فی لٹر قیمت میں اضافہ کردیا

لاہور : وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہاہے کہ ملک بھر میں پٹرول کی قیمت میں 1روپے 71پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔ مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر شہبازگل نے کہا ہے کہ 26 جولائی کے اعدادو شمار کے مطابق دنیا میں 27 ممالک میں پیٹرول کی قیمت پاکستان سے کم اور 140 ممالک میں پاکستان سے زیادہ ہے، دنیا میں پیٹرول کی اوسط قیمت 1.19 ڈالر فی لیٹر لیکن پاکستان میں پیٹرول کی قیمت 0.72 ڈالر فی لیٹر ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ 47 فیصد ہوا لیکن پاکستان میں 11 فیصد ہوا۔شہباز گل کا کہنا تھاکہ اوگرا کی سفارش پر پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 71 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا جا رہا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا جا رہا۔ان کا کہنا تھاکہ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے عام آدمی اور کسان زیادہ متاثر ہوتا ہے اس لیے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی گئی ہے۔

جہانگیرترین گروپ کا نذیرچوہان کے حق میں بھرپور آواز اٹھانے کا فیصلہ نذیرچوہان کو کسی طرح بھی تنہا نہ سمجھا جائے، پورا گروپ نذیرچوہان کےساتھ کھڑا ہے،

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی رہائش گاہ لال حویلی پر حملہ

FOLLOW US