Tuesday November 26, 2024

جہانگیرترین گروپ کا نذیرچوہان کے حق میں بھرپور آواز اٹھانے کا فیصلہ نذیرچوہان کو کسی طرح بھی تنہا نہ سمجھا جائے، پورا گروپ نذیرچوہان کےساتھ کھڑا ہے،

لاہور: جہانگیرترین گروپ نے نذیرچوہان کی حمایت میں بھرپور آواز اٹھانے کا فیصلہ کرلیا، ترین گروپ نے کہا کہ نذیر چوہان کو کسی طرح بھی تنہا نہ سمجھا جائے،پوراگروپ نذیرچوہان کے ساتھ کھڑا ہے، نذیر چوہان سے اظہار یکجہتی کیلئے کل عدالت میں اکٹھے ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماء راجا ریاض کی رہائشگاہ پر جہانگرترین گروپ کے ارکان کا اجلاس ہوا، اجلاس میں گروپ کے ارکان نے نذیر چوہان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور نذیر چوہان کیخلاف کی گئی انتقامی کاروائیوں کی مذمت کی۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ نذیر چوہان کو کسی طرح بھی تنہا نہ سمجھا جائے، ترین گروپ نذیرچوہان کے ساتھ کھڑا ہے۔ اجلاس میں ترین گروپ نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کو بھی خراج تحسین پیش کیا کہ اسپیکر نے پروڈکشن آرڈر سے منتخب نمائندوں کی عزت بحال کی۔

فیصل آباد میں امام مسجد کے موبائل فون سے نوجوان طالبات کی ہزاروں تصاویر پکڑیں گئیں

ترین گروپ کے ارکان نذیر چوہان سے اظہار یکجہتی کیلئے کل عدالت میں اکٹھے ہوں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انتقامی کاروائیاں براشت نہیں ہیں، انتقامی کاروائیوں کیخلاف آواز بلند کریں گے۔
یاد رہے 29 جولائی کو مقامی عدالت نے جہانگیر ترین گروپ کے رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا تھا، نذیر چوہان کے خلاف کار سرکار میں مداخلت، جان سے مارنے کی دھمکیوں سمیت دیگر دفعات کے تحت تیسرا مقدمہ بھی درج کیا گیا۔ ایف آئی اے کی خصوصی ٹیم کی جانب سے جہانگیر ترین گروپ کے رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کوجسمانی ریمانڈ کیلئے ضلع کچہری میں پیش کیا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ یوسف عبدالرحمان نے جسمانی ریمانڈ کی سماعت کی۔ دوران سماعت ایف آئی اے نے نذیر چوہان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے نذیر چوہان کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا اور رکن پنجاب اسمبلی کو 31 جولائی کودوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔

FOLLOW US