Monday January 20, 2025

پاکستان میں پٹرول 112.69روپے،بھارت میں کتنے روپے لیٹر ہے ؟ حیران کن تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد : پاکستان میں پٹرول کی قیمت 112.69 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت 113.99روپے ہے مگر بھارت میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اس قدر زیادہ ہے کہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے ۔ایک بھارتی روپیہ پاکستان کے 2.14روپے کے برابر ہے ،بھارت کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول 39پیسے اور ڈیزل 32پیسے مہنگا ہو گیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی میں پٹرول کی قیمت 35پیسے کے اضافے کے بعد 100.81روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت 26پیسے اضافے کے ساتھ 88.89روپے فی لیٹر روپے ہو گئی ۔اس طرح نئی دہلی میں پٹرول کی قیمت پاکستانی روپوں کے مطابق 215روپے فی لیٹر ہے ۔پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 4 مئی سے مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ،دہلی میں مئی اور جون میں پٹرول 8.41 روپے اور ڈیزل 8.45 روپے مہنگا ہوا تھا۔

ایک اور خاتون پر تشدد کی ویڈیو وائرل ، پولیس نے ٹریس کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ، لیکن آخر معاملہ کیا تھا ؟ افسوسناک انکشاف

ماہ جولائی سے اب تک پٹرول کی قیمت میں 2.10 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 72 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے ،ممبئی میں پٹرول 34 پیسے مہنگا ہوکر 106.59 روپے (228روپے پاکستانی ) اور ڈیزل 28 پیسے اضافے سے 97.46 روپے (208روپے پاکستانی )فی لیٹر ہوگیا۔ ریاست چنئی میں پٹرول کی قیمت میں 30 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 24 پیسے کا اضافہ ہوا ، جس کے بعد لیٹر پٹرول 101.67 روپے (217روپے پاکستانی ) اور ڈیزل 94.39 روپے ( 201روپے پاکستانی )میں مل رہا ہے۔کلکتہ میں پٹرول 39 پیسے مہنگا ہوکر 101.01 روپے اور ڈیزل 32 پیسے اضافے سے 92.97 روپے فی لیٹر پر مہنگا ہوگیا۔پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنا پر روزانہ صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں پر عمل درآمد ہوتا ہے۔

FOLLOW US