Thursday April 25, 2024

انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کے بھائو حیران کن حد تک کم ہونےکے بعد پاکستان میں سونا فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟؟؟دھماکے دار خبر

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی منڈی میں سونے کے گرتے بھائو بھی پاکستان میں اس دھات کی قیمت کو بڑھنے سے نہ روک سکے ۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران فی اونس سونے کی قیمت میں 23ڈالرکی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا700روپے مہنگا ہو گیا ۔ آل کراچی صراف اینڈ جیولر ایسوسی

ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 23ڈالرکی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ، جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1348ڈالرسے گھٹ کر1325ڈالرہوگئی ۔اس کے برعکس مقامی صرافہ مارکیٹوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں700روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت میں600 روپے کااضافہ ریکارڈ کیا، جس کے نتیجے میں بالترتیب فی تولہ سونے کی قیمت58200 روپے سے بڑھ کر58900 اور 10 گرام سونے کی قیمت49885 روپے سے بڑھ کر50485 روپے ہو گئی ۔اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران فی تولہ چاندی کی قیمت770روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت660.00روپے پرمستحکم رہی۔

FOLLOW US