Thursday November 28, 2024

40 ہزار مالیت کے بانڈز کی مالی حیثیت ختم ہونے میں 26 روز باقی رہ گئے

لاہور (آن لائن) 40 ہزار مالیت کے انعامی بانڈز کی مالی حیثیت ختم ہونے میں26روز باقی رہ گئے۔مرکزی بینک کی جانب سے 40 ہزار والے بانڈز کو31 مارچ تک بینکوں میں جمع کرانے کا حتمی اعلامیہ جاری کیا جا چکا ہے اوریکم اپریل سے بانڈز کی مالی حیثیت ختم ہوجائے گی۔ان بانڈز کے عوض نیشنل سیونگ سرٹیفکیٹس بھی لئے جا سکتے ہیں جبکہ پرانے پرائز بانڈ پریمیم پرائز بانڈ میں بھی رجسٹرکرا ئے جاسکتے ہیں، اس سلسلے میں فارم بھرکررقم بانڈکے مالک کے اکائونٹ میں منتقل کی جاسکے گی۔مرکزی بینک کے مطابق 40 ہزارکا بانڈ 31 مارچ 2020 کے بعد قابل قبول نہیں ہوگا جبکہ پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی اور بانڈ زکے عوض نقد ادائیگی بھی نہیں ہوگی

FOLLOW US