Wednesday January 22, 2025

بس بہت ہوا.اللہ اکبرکی صدائیں بلند.کشمیر کی آزادی کے لیے ملٹری ایکشن پر غور شروع، حکومت نے کشمیریوں کو بڑی خوشخبری دے دی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیرانسانی حقوق ڈاکٹرشیریں مزاری نے کہا ہے کہ جب اقوام متحدہ میں اہم قراردادیں پیش ہوئیں اگر ہم اُس وقت اچھی طرح مسئلہ کشمیر کواجاگر کرتے تو مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر حل ہوسکتا تھا،1962میں جب بھارت چین جنگ ہوئی تھی تو پاکستان کو ملٹری ایکشن لینا چاہیے تھا شاید اس وقت کشمیر کو آزاد کرایا جا سکتا تھا۔نجی ٹی وی سےگفتگوکرتےہوئےوفاقی وزیرانسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ جب اقوام متحدہ میں اہم قراردادیں پیش ہوئیں کہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جائے،اگرہم اُس وقت اچھی طرح مسئلہ کشمیرکواجاگر کرتےتو مذاکرات کےذریعےمسئلہ کشمیرحل ہوسکتا تھا،

اُس وقت مسئلہ کشمیر میں دہشت گردی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ نہیں آیا تھا۔انہوں نے کہاکہ بعدمیں ہم امریکی الائنسز،سینٹواورسیٹو کیمیونزم کی طرف چلےگئے،مسئلہ کشمیر پرہی رہناچاہیےتھا،ہماری ڈکٹیٹر شپ نےامریکہ کےایجنڈے کو اپنا ایجنڈا بنالیا۔انہوں نےکہا کہ اب ہمارے پاس موقع ہے،پوری دنیامیں ہمارانظریہ سناجارہاہے، کشمیرکامسئلہ حل ہو سکتاہے،کشمیر میں ہندو فاش ازم اور مسلم نسل کشی کی جا رہی ہے،1962میں جب بھارت چین جنگ ہوئی تھی تو پاکستان کو ملٹری ایکشن لینا چاہیے تھا ،شاید اس وقت کشمیر کو آزاد کرایا جا سکتا تھا۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نےکہاہےکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہےاوراس پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، پاکستان موثر انداز سے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے علاوہ بھارت کی ریاستی دہشتگردی کو بین الاقوامی سطح پر بے نقاب کر رہا ہے،پاکستان کی سفارتی فتح ہے کہ آخر کار عالمی برادری نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے مظالم کا نوٹس لینا شروع کردیا ہے،پاکستان بہادر کشمیری عوام کی حق خودارادیت کی جائز جدوجہد میں ان کا ساتھ دینے کے لئے پرعزم ہے۔نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا کہ پاکستان موثر انداز سے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے علاوہ بھارت کی ریاستی دہشتگردی کو بین الاقوامی سطح پر بے نقاب کر رہا ہے، پاکستانی قوم مسئلہ کشمیر پر متحد ہے اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لئے ان کی حمایت کرتی ہے۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا واحد حل یہ ہے کہ کشمیریوں کو ان کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق اپنی قسمت کا فیصلہ کرنے کا حق دیا جائے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کے لئے پرعزم ہے، یہ پاکستان کی سفارتی فتح ہے کہ آخر کار عالمی برادری نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے مظالم کا نوٹس لینا شروع کردیا ہے۔ فواد حسین نے کہا کہ پاکستانی قوم حق خود ارادیت کے جائز حق کے حصول کے لئے بہادر کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا پختہ یقین ہے کہ کشمیری جلد ہی اپنی جدوجہد میں کامیابی حاصل کریں گے۔

FOLLOW US