میں ان کو رلاوں گا.کپتان کا کہا حرف باحرف درست ثابت.وہ کون لوگ ہیں جنہیں آجکل عمران خان سیاسی موت کا فرشتہ نظر آتا ہے؟تازہ ترین خبر

لاہور(ویب ڈیسک) معاون خصوصی اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ لٹیروں کو عمران خان سیاسی موت کا فرشتہ نظر آتے ہیں، مغل بادشاہ کے دور میں ایک ہی گھرانہ ترقی کر رہا تھا، رہزن کبھی رہبر نہیں بن سکتے۔ انہوں نے ترجمان مسلم لیگ ن کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا کہ مریم اورنگزیب صاحبہ! لٹیروں کو وزیراعظم عمران خان اپنی سیاسی موت کا فرشتہ دکھائی دیتے ہیں۔قوم کو وہ وقت نہیں بھولا جب فیصل آباد میں پاورلومز اور عام مزدوروں نے لٹیرا لیگ کو کارخانوں اور فیکٹریوں کی چابیاں دی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ زعفرانی ہانڈی کھانے والے مغل بادشاہ کے دور میں ایک ہی گھرانہ ترقی کر رہا تھا۔ مرغی، انڈے کے ریٹ بھی گھر میں ہی بنتے تھے۔اسحاق ڈار کی باتیں غریبوں کو نہیں بھولیں جو کمر توڑ مہنگائی اور دالیں سبزیاں مہنگی ہونے پر لوگوں کو مرغی کھانے کے مشورے دیتے تھے۔انہوں نے کہا کہ ملکی اثاثے گروی رکھ کر ملک کو مقروض کرنے والے آج قوم کے ہمدرد بنے کوشش کررہے ہیں۔ رہزن کبھی رہبر نہیں بن سکتے۔ وہ مفرور جس کی منفی معاشی پالیسیوں سے ملک کی اقتصادی صورتحال تباہی کے دھانے پر پہنچی اسے ہیرو بنانا عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔ واضح رہے مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ جہانگیر ترین مافیا شبر زیدی کے پیچھے بھی پڑ گیا۔عمران کو حوریں اور عوام کو موت کے فرشتے نظرآرہے ہیں۔ آپ کے ستائے ہوئے عوام نے فیکٹریوں اور صنعتوں کو تالے لگا کر چابیاں نالائقوں کے حوالے کردی ہیں۔ جھوٹے افسانے اور سبزباغ دکھا کر عوام کو دھوکہ دینے والوں کو معاشی حقیقتوں نے بےنقاب کردیا ہے۔ نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) نے بدترین حالات میں بہترین کارکردگی دکھائی۔ عمران صاحب آپ نے بہترین حالات میں بدترین کارکردگی اور کرپشن سے ہر کامیابی کو ناکامی میں بدل دیا۔ مسلم لیگ (ن) نے عوام کو نہ صرف ریلیف دیا اورنہ صرف اربوں کھربوں کے منصوبے لگائے بلکہ ملک کی ترقی کی رفتار بھی تیز کی۔ عمران صاحب! نے اپنے غرور، تکبر، جھوٹ، ہٹ دھرمی اور کرپشن سے ترقی کرتے ملک کو بریک لگا دی۔