Wednesday January 22, 2025

کسٹم ڈیوٹی ختم۔۔۔۔ حکومت نے شہریوں کو ایک اور سرپرائز دے دیا، بیرون ملک سے ’ خاص چیز ‘منگوانے کی تیاری کر لیں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وفاقی حکومت نے درآمدی کپاس کیلئے ریگولیٹری کسٹم اور ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی ختم کرنے کی سمری منظور کرلی، کاٹن کی درآمد پر ڈیوٹی اورسیلز ٹیکس 15 جنوری سے ختم تصور ہوگا، افغانستان اور وسطی ایشیائی ریاستوں سے طورخم کے راستے خام کپاس درآمد کرنے کی اجازت ہوگی، درآمد کنندگان کو طورخم میں قیام کی سہولیات میسر ہوں گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں درآمدی کاٹن پر ڈیوٹی ختم کرنے کی سمری پر غور کیا گیا۔ درآمدی کاٹن کیلئے ریگولیٹری ، کسٹم اور ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی ختم کرنے کی سمری منظور کرلی گئی۔

کاٹن کی درآمدی ڈیوٹی ختم کرنے سے مقامی کاشتکاروں کے مفاد کا تحفظ کیا جائےگا۔کاٹن کی درآمد پر 5 فیصد سیلز ٹیکس بھی عائد تھا۔کاٹن کی درآمد پر3 فیصد ریگولیٹری اور2 فیصد ایڈیشنل کسٹمزڈیوٹی عائد تھی۔ ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کاٹن کی پیداوار میں 40 لاکھ 80 ہزار گانٹھ کمی کی رپورٹ پرکیا گیا۔ کاٹن کی درآمد پر ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس 15 جنوری سے ختم ہوگا۔ جبکہ یکم جنوری تک مقامی کاشتکاروں سے زیادہ تر کاٹن خرید لی جائے گی۔ اجلاس میں افغانستان اور وسطی ایشیائی ریاستوں سے طورخم بارڈرکے راستے خام کپاس درآمد کرنے کی منظور ی بھی دی گئی ہے۔درآمد کنندگان کو طورخم میں قیام کی سہولیات اور کپاس کی درآمد سے متعلق اقدامات کی ہدایت بھی کی گئی۔ وزارت تجارت اور فوڈ سیکیورٹی کپاس کی درآمد کے لیے ضروری انتظامات کرینگے۔ ای سی سی کے اجلاس میں سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں پاک فوج کے اسپیشل سکیورٹی ڈویژن کی بار لاگت کیلئے 6.2 ارب کی گرانٹ منظور کی گئی۔ داخلی سکیورٹی الاؤنس 4.9 ارب، کمیونٹی بنکرزکی تعمیر کیلئے 500 ملین گرانٹ کی منظور ی دی گئی۔ اسی طرح اجلاس میں پی پی ایل اور دوسری کمپنیوں کے کنسورشیم کو ابوظبی میں تیل کی تلاش میں حصہ لینے کی منظوری دی گئی۔ ضرورت پڑنے پرکنسورشیم کو اضافی وسائل حکومت پاکستان مہیا کرےگی۔

FOLLOW US