Wednesday January 22, 2025

شہروز اور سائرہ کے درمیان طلاق کی خبریں ۔۔۔۔ شہروز کے والد بہروز سبزواری نے ایسا انکشاف کر دیا کہ مداح چکرا کر رہ گئے

کراچی(ویب ڈیسک) شوبز کی دنیا کے نامور اداکار بہروز سبزواری نے کہا ہے کہ شہروز سبزواری اور سائرہ شہروز کے درمیان طلاق کی میں کوئی سچائی نہیں ہے ۔ یہ تمام کہانی بے بنیاد ہے ،شہروز سبزواری کے والد اور معروف اداکار بہروز سبزواری نے ایکسپریس نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شہروز سبزواری اور سائرہ شہروز کے درمیان طلاق کی خبریں بے بنیاد ہیں، سائرہ شہروز ناراضگی کی وجہ سے 6 ماہ سے اپنے میکے میں ہیں۔بہروز سبزواری نے کہا کہ خاندان کے بزرگ دونوں کے درمیان رنجشیں ختم کرانے کی کوشش کررہے ہیں،

شادی شدہ جوڑوں میں اس طرح کی ناراضگیاں کوئی نئی بات نہیں،واضح رہے کہ گزشتہ روز لیجنڈی اداکار بہروز سبزواری کے صاحبزاے شہروز سبزواری نے اپنی اہلیہ سائرہ شہروز سے علیحدگی کی تصدیق کی تھی، دوسری جانب یہ خبریں بھی زیر گردش ہیں کہ اداکار شہروز سبزواری اور اداکارہ صدف کنول کے درمیان کچھ چل رہا ہے اور بہت سے لوگ میاں بیوی کے درمیان 7 سالہ رفاقت کے خاتمے کو یہی وجہ قرار دے رہے ہیں۔

FOLLOW US