لندن (ویب ڈیسک) نومنتخب برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کو ان کی سب سے زیادہ عزیز گرل فرینڈ نے کرسمس کے لیے ایک خاص موٹر بائیک کا تحفہ دیا۔ میل کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم بورس جانسن کی گرل فرینڈ31 سالہ کیری سائمنڈز نے انہیں سیکنڈ ہیندڈ یاہاما ٹی ٹی آر125 موٹر سائیکل دی ہے۔ اس آف روڈ موٹر بائیک کی قیمت ایک ہزار پونڈ اور رفتار55 میل فی گھنٹہ ہے۔ گزشتہ ہفتے جانسن نے صحافیوں کو بتایا تھا کہ وہ کرسمس پر نئی بائیسکل لینا چاہتے ہیں مگر وہ یہ خود خریدیں گے، بورس جانسن نے آج کل کیئریبین کے مسٹیک آئی لینڈ میں چھٹیاں گزار رہے ہیں، ان کی گرل فرینڈ سائمنڈز بھی ان کے ساتھ ہیں۔