نئی دہلی (نیوز ڈیسک)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی سرکاری رہائش گاہ پر اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نئی دہلی میں قائم مودی کی سرکاری رہائش گاہ پر اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم ہاؤس کے عملے نے فوری طور پر ریسکیو اور فائر بریگیڈ حکام کو طلب کیا جس کے بعد 9 گاڑیاں آگ بجھانے پہنچیں۔اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ بھارت کے مقامی وقت کے مطابق 7 بج کر 25 منٹ پر پیش آیا۔
چیف فائر آفیسر کی نگرانی میں گاڑیاں اور عملہ لوک کلیان مرگ پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش رہی ہیں۔یہ خبر بھی سامنے آئی کہ مودی اپنے گھر پر موجود نہیں ہیں، آتشزدگی کے بعد عملے کو باحفاظت نکال لیا گیا۔ فائر بریگیڈ کے چیف آفیسر کا کہنا تھا کہ کولنگ کے عمل کے بعد آگ لگنے کے واقعے کی تحقیقات کی جائیں گی۔دوسری جانب بھارتی وزیر اعظم کے ترجمان نے میڈیا میں چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ’شارٹ سرکٹ کی وجہ سے معمولی آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا، مودی بالکل خیریت سے ہیں اور اب صورتحال کنٹرول میں ہے‘۔