اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو تحفے میں دی گئی پروٹون گاڑی حکومت پاکستان کے حوالے کر دی۔پاکستان میں ملائیشین ہائی کمشنر اکرام بن محمد ابراہیم نے گاڑی کی چابی مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کے حوالے کی۔ وزیراعظم عمران خان کوتحفے میں ملنے والی گاڑی کی تقریب ملائیشین ہائی کمیشن اسلام آباد میں ہوئی۔
ملائیشین ہائی کمشنر اکرام بن محمد ابراہیم نے گاڑی کی چابی مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد کے حوالے کی۔ ملائشین ہائی کمشنرنے دونوں ممالک میں تجارت بڑھانے کے عزم کااظہارکیا اور کہا گاڑی ایک بھائی کا دوسرے بھائی کےلئے تحفہ ہے۔مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ ملائیشیا کے عالمی کردارکی حمایت کرتے ہیں پاک ملائیشیا تجارتی حجم مزید بڑھانے کےلئے پرامید ہیں۔