راولپنڈی(نیوز ڈیسک) شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کے معاملے پر افواج پاکستان سخت غصے میں ہے، آج کا فیصلے پر رد عمل تو کچھ بھی نہیں ، اپوزیشن کی خواہش ہے کہ کوئی بڑا واقعہ یا حادثہ رونما ہو اور حالات قابو سے باہر ہوجائیں۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے ریلویز شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ حکومت اور افواج پاکستان کے تعلقات بہت اچھے ہیں اور سول ملٹری قیادت ایک پیج پر ہے، پاکستان کے لیے جس نے 40 سال تک خدمات سر انجام دیں وہ آج غدار کیسے ہوگیا؟
اس فیصلے سے حالات بہتری کی بجائے مزید خرابی کی جانب جائیں گے، وزیر اعظم عمران خان اس وقت بیرون ملک دورے پر ہیں وہ جیسے ہی واپس آئیں گے حکومت کی جانب سے رد عمل دیا جائے گا، پرویز مشرف کے پاس اپیل دائر کرنے کے لیے 30 دنوں کا وقت موجود ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کے معاملے پر افواج پاکستان سخت غصے میں ہے، آج کا فیصلے پر رد عمل تو کچھ بھی نہیں ، اپوزیشن کی خواہش ہے کہ کوئی بڑا واقعہ یا حادثہ رونما ہو اور حالات قابو سے باہر ہوجائیں۔