Friday November 29, 2024

مشرف کو بچانے کا اب ایک ہی راستہ ہے، حامد میر نے حیران کن حل بتادیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) خصوصی عدالت نے سنگین غداری کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو سزائے موت کا حکم سنا دیا ہے۔جس پر سینئر تجزیہ نگاروں کی رائے بھی سامنے آ رہی ہے۔معروف صحافی و تجزیہ نگار حامد میر کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ مشرف کو بچانے کا اب واحد راستہ یہ ہے کہ ان کے خلاف عدالتی فیصلے کو عدلیہ اور فوج کی لڑائی بنا دیا جائے۔حامد میر نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ فوج کے خلاف نہیں فرد واحد کے خلاف ہے جو آج ایک سیاسی جماعت کا سربراہ ہے اگر یہ فیصلہ غلط ہے

تو پھر سابق وزرائے اعظم کے خلاف عدالتی فیصلے بھی غلط تھے۔جب کہ سینئر صحافی انصار عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کو امریکا کے ہاتھ فروخت کرنے والے،لال مسجد سانحہ کے ذمہ دار، US کی افغانستان کے خلاف جنگ میں پاکستان کو جھونکنے والے، مئی 12 کراچی کی قتل غارت پر مکے لہرانے والے، 99 مارشل لاء لگانے والے اور بہت سے قومی جرائم میں ملوث مشرف کو 2 نومبر 2007 کی ایمرجنسی لگانے پر سزائے موت سنائی گئی ۔۔خصوصی عدالت کے فیصلے پر سیاسی رہنما بھی تبصرے کر رہے ہیں۔۔پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ایسا فیصلہ پہلے آ جاتا تو کبھی مشرقی پاکستان الگ نہ ہوتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں آئین توڑنے کی روایت ختم ہوگی۔ ایسا فیصلہ 50 سال پہلے دیا جاتا تو کبھی مارشل لاء کی لعنت مسلط نہ ہوتی۔۔وزیراعظم عمران خان معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ مشرف سے متعلق فیصلے کا تفصیلی جائزہ لیں گے۔قانونی مشاورت کے بعد ہی حکومتی بیانیہ سامنے لائیں گے۔ فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ وزیراعظم کل وطن واپس آئیں گے،قانونی معاملات وہی دیکھیں گے۔

FOLLOW US