لاہور(ویب ڈیسک)نوجوان نسل کے پسندیدہ اداکار آغا علی نے لڑکیوں کو خاص مشورہ دیا ہے۔حال ہی میں ایک گلوکارہ کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے کے کچھ دنوں بعد ہی ایک ماڈل کی بھی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔اس تمام تر صورتحال کے بعد اداکار و گلوکار آغا علی بھی میدان میں آگئے اور خواتین کے تحفظ کے لئے انہیں ایک نصیحت کردی۔آغا علی نے انسٹاگرام پر لکھا کہ آپ سب کو خدا کا واسطہ ہے کہ چاہے کوئی بھی ہو، آپ کا شوہر ہی کیوں نہ ہو، اپنی ذاتی تصاویر کبھی بھی کسی کو نہیں بھیجیں۔آغا علی نے مزید کہا کہ ’یہ کرنا محض ایک بے وقوفی ہے، اور اگر آپ کا شوہر بھی آپ سے ایسی تصاویر مانگنے کی خواہش کرے تو اسے سمجھائیں کہ یہ غیر محفوظ ہے۔آغا علی نے ساتھ ہی ہیش ٹیگ پلیز (Please#) بھی استعمال کیا۔