Wednesday January 22, 2025

بارش برسے گی یا موسم خشک رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے موسمی صورت حال سے آگاہ کر دیا

اسلام آباد ۔ محکمہ موسمیات نے (آج) پیر کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے تاہم گلگت بلتستان اورمالاکنڈ ڈویژن میں چند مقامات پر بارش اور ہلکی برف باری اور اس دوران پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند پڑنے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق آج پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے۔

تاہم بالائی خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان ، کشمیرکے اضلاع اور اسلام آباد میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور ہلکی برف باری کا امکان ہے۔ اس دوران پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند پڑنے کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی خیبرپختونخواہ، گلگت بلتستان کے اضلاع اور اسلام آباد میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کے باقی علاقوں میں موسم خشک رہا۔ سب سے زیادہ بارش گلگت بلتستان، استور 04، بگروٹ 01 خیبر پختونخوا، کاکول 01 اسلام آباد زیرو پوانٹ ریکارڈ کی گئی۔ آج کم سے کم درجہ حرارت کالام منفی03، بگروٹ,گوپس منفی01 اوراسکردو میں 0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

FOLLOW US