Wednesday January 22, 2025

فواد چوہدری جیسے سائنس کے وزیر کوکاکولامیں چینی ڈال کر بلبلے بناتے ہیں، ڈاکٹر عبدالقدیر خان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) محسن پاکستان ڈاکٹر قدیر خان نے مقامی یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرِسائنس پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چوہدری جیسے وزیرِسائنس کوکا کولا میں چینی ڈال کر بلبلے بناتے ہیں۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستان کو جوہری طاقت بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔اسی بنیاد پر انہیں پاکستان میں قومی ہیرو کا درجہ حاصل ہے تاہم مغرب انہیں ایٹمی راز اسمگل کرنے والا خطرناک شخص سمجھتا ہے۔ پاکستانی ایٹمی سائنس دان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو پاکستان میں جوہری ہتھیاروں کا بانی تصور کیا جاتا ہے۔ پاکستانی عوام کے نزدیک وہ سن 1998 میں پاکستان کے کامیاب ایٹمی تجربے کے بعد اس حوالے سے بھارت کے ہم پلہ ہو جانے اور ملکی دفاع کو ’ناقابل تسخیر‘ بنانے کی وجہ سے قومی ہیرو ہیں۔

گزشتہ روز انہوں نے مقامی یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے اپنی زندگی اور جدوجہد کے بارے میں بتایا۔ اس کے علاوہ انہوں نے سیاستدانوں پر بھی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری جیسے وزیرِسائنس کوکا کولا میں چینی ڈال کر بلبلے بناتے ہیں۔ ڈاکٹر قدیر خان نے مزید کہا ہے کہ نواز شریف ایٹمی دھماکہ نہیں کرنا چاہتے تھے ،جب میں ان سے مایوس ہوگیا تو میں نے اپنے ساتھیوں سمیت مستعفی ہونے اور ملک سے باہرجانے کی دھمکی دی، نواز شریف نے کہا ابھی رہنے دو، امریکہ سے امداد ملنے والی ہے لیکن پھر میں نے نواز شریف کو کہ بتایا اگر اب دھماکا نہ ہوا تو کبھی بھی نہیں ہوسکے گا۔انہوں نے نوجوانوں سے کہا مذہب سے لگائوکو ترک نہ کریں، قرآن کی تلاوت کریں۔ انہوں نے طلباء کو محنت اور لگن سے تعلیم حاصل کرنے کی تلقین کی تاکہ وہ مستقبل میں ملک و قوم کے لیے کام کر سکیں اور پاکستان کو عظیم تر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

FOLLOW US