اسلام آباد(ویب ڈیسک) حکومت نے بجلی صارفین پر 17 ارب روپے کا نیا بوجھ ڈالنے کی تیاریاں پکڑ لیں،بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق درخواست سماعت کیلئے مقررکردی گئی ،سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا20 نومبر کو سماعت کرے گی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے بجلی صارفین کو ایک اور
زوردار جھٹکا دینے کیلئے تیاریاں شروع کردیں،نیپرانے سی پی پی اے کی بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی،نیپرا20 نومبر کو درخواست پر سماعت کرے گی ، صارفین سے 17 ارب28 کروڑ کے بقایاجات وصول کرنے کی اجازت مانگی گئی ہے ،بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جا رہا ہے ۔
دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک روزہ مندی کے بعدکاروباری ہفتے کے تیسرے روزبدھ کو اتارچڑھائو کے بعدتیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس کی36800،36900،37000اور37100کی حدیں بحال ہوگئی، تیزی کے نتیجے میںسرمایہ کاری مالیت میں59 ارب69 کروڑ روپے سے زائدکااضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت5.69 فیصدکم جبکہ60.68فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فروخت کے دبائو اور پرافٹ ٹیکنگ کے سبب بدھ کو کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 36484پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھا گیاتاہم ملکی معاشی اشاریوں میں بہتری اورپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں لسٹڈکمپنیوں کے اچھے مالیاتی نتائج کے باعث حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہائوس سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے فوڈز،توانائی،اسٹیل،سیمنٹ،ٹیلی کام،کیمیکل اورفرٹیلائزرسمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرکی پرکشش قیمتوں پرخریداری کی گئی جس کے نتیجے میں مندی کے اثرات زائل ہوگئے اوردوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس37288پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم سیاسی افق پر بے یقینی کی کیفیت کے باعث مقامی سرمایہ کارگروپوں نے نئی سرمایہ کاری سے گریز کیا،جس کے نتیجے میںکے ایس ای100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرارنہ رہ سکاتاہم اتارچڑھائو کا سلسلہ سارادن جاری رہا۔ مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس401.40پوائنٹس اضافے سی37166.96پوائنٹس پر بندہوا۔بدھ کومجموعی طورپر379کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا۔