کراچی (نیوز ڈیسک )محکمہ موسمیات نے کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش کی نوید سنادی ہے۔محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا ہے کہ کراچی میں 14 اور 15 نومبر کی رات ہلکی بارش کی پيش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسميات نے مزید بتایا کہ ہلکی بارش کا سلسلہ16 نومبر تک جاری رہنے کا امکان ہے،سردارسرفراز کا کہنا تھا کہ بارش کا سسٹم آج رات ایران سے بلوچستان میں داخل ہوگا تاہم آئندہ24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہے گا۔کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 26 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔