Wednesday January 22, 2025

سوشل میڈیا پر ریاست اور پاک فوج کیخلاف پروپیگنڈا کرنے والا مجرم قرار، سزا سنا دی گئی

اسلام آباد (این این آئی)ریاست اور پاک فوج کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے والے مجرم کو 4 سال قید اور جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی اشفاق احمد رانا نے سوشل میڈیا پر ریاست اور پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والے ملزم زاہد ممتاز کو مجرم قرار دے دیا۔ایف آئی اے کے سائبر کرائم سیل راولپنڈی نے ملزم زاہد ممتاز کے خلاف 2016 میں مقدمہ درج کیا تھا۔ایف آئی اے کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ ملزم کے خلاف پاکستان الیکٹرانک کرائم ایکٹ کے سیکشن 9 اور 10 کے تحت مقدمہ درج کیا

گیا تھا، زاہد ممتاز پر سوشل میڈیا پر ریاست اور پاک فوج کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے کا الزام ثابت ہوا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق زاہد ممتاز کو 4 سال قید اور ڈھائی لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔

FOLLOW US