Wednesday January 22, 2025

انا اللہ وانا الیہ راجعون : مسلم لیگ (ق) سوگ میں ڈوب گئی۔۔۔ پارٹی کے سینئر ترین رہنما انتقال کر گئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ق) سوگ میں ڈوب گئی، سینئر رہنما کی انتقال کی خبر آگئی۔ پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سینئیر رہنما اور سابق سینیٹر دلاور عباس انتقال کر گئے ۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ق) کے سابق سینیٹر دلاور عباس قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ہیں ۔ دلاور عباس کے انتقال پر مسلم لیگ (ق) کی سینئیر قیادت نے ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی۔ اس سے قبل 2011 میں (ق) لیگ نے زرداری کے خطاب کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا تھا، ائیکاٹ کا فیصلہ یہاں چودھری شجاعت حسین کی زیر صدارت پارٹی کے اعلیٰ سطح کے ہنگامی اجلاس میں کیا گیا

جس میں چودھری پرویز الٰہی، مشاہد حسین سید، وسیم سجاد، فیصل صالح حیات، امیر مقام، دلاور عباس، ڈاکٹر خالد رانجھا، رضا حیات ہراج، شیخ وقاص اکرم، نیلوفر بختیار، چودھری ظہیر الدین، کامل علی آغا، محمد بشارت راجہ اور میاں منیر و دیگر رہنما بھی شریک تھے۔اجلاس میں اس امر پر سخت تشویش اور مایوسی کا اظہار کیا گیا کہ حکومت مہنگائی کے خاتمہ، بیروزگاری میں کمی اور روز افزوں لاقانونیت و جرائم پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے، بنیادی عوامی مسائل کے حل کیلئے کوئی پروگرام نہیں دے رہی جس کے باعث عوامی مسائل میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔

FOLLOW US