ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی کرکٹر محمد شامی کی اہلیہ نے کسی مبینہ پاکستانی لڑکی سے ان کی اخلاق باختہ واٹس ایپ گفتگو کو منظر عام پر لا کر نیا تہلکہ مچا دیا ہے جس پر پورے بھارت میں کھلبلی مچ گئی ہے تاہم اب خود حسین جہاں(محمد شامی کی اہلیہ) کے ماضی سے جڑی کچھ ایسی باتیں بھی سامنے آگئی ہیں جنھوںنے معاملے کو ایک اور ہی رخ دے دیا ہے ۔ سیف الدین نامی ایک شخص نے دعویٰ کیا کہ محمد شامی کی اہلیہ حسین جہاں کا پہلا خاوند میں ہوں ۔ ہم دونوںدسویں جماعت سے ہی ایک دوسرے کو چاہتے تھے پھر ہم نے شادی کر لی ۔ہماری دو بیٹیاں بھی ہیں۔
لیکن پھر نہ جانے کیوں حسین جہا ں نے مجھے چھوڑ دیا۔ سیف الدین کا کہنا ہے کہ اس کی بیٹیاں ابھی بھی اپنی ماں سے ملتی رہتی ہیں۔سیف الدین بابوسٹور کے نام سے سٹیشنری کی دوکان چلاتا ہے۔ اس کاکہنا ہے کہ حسین جہاں کو دولت اور شہرت کی شدید خواہش رہتی تھی ۔ لیکن وہ ایک بے حد پڑھی لکھی اور حوصلہ مند خاتون ہیں۔