Wednesday January 22, 2025

بریکنگ نیوز: کشیدہ سیاسی ماحول میں چوہدری شجاعت کی دبنگ انٹری ۔۔۔ کونسی بڑی شخصیت گھر ملنے پہنچ گئی؟َ تہلکہ خیز تفصیلات

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری، وزیراعظم کے مشیرٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ صاحبزادہ جہانگیر اور وزیراعلیٰ پنجاب شکایت سیل کے وائس چیئرمین ناصر سلمان کی مسلم لیگ قائداعظم کےسربراہ چوہدری شجاعت حسین کےگھرآمد،رہنماؤں نے چوہدری شجاعت کی خیریت دریافت کی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا،رہنماؤں نے چوہدری شجاعت سے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر

بھی تبادلہ خیال کیا۔بعدازاں اعجازاحمدچوہدری سے انکی رہائشگاہ پر صوبائی وزیرپیر سید صمصام علی بخاری نے ملاقات کی، پیر سید صمصام علی بخاری نے اعجازاحمدچوہدری سے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور تنظیمی امور پرتبادلہ خیال کیا۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ملک میں مضبوط جمہوری نظام کے قیام کیلئے دن رات محنت کر رہے ہیں،تمام سیاسی جماعتوں کو ذاتی اختلافات سے بالا تر ہو کر ملکی مفاد اور آئین کی بالا دستی کیلئے سوچنا چاہئے،لائیو سٹاک، تعلیم، صحت اور تجارتی شعبہ میں پاکستان اور آسٹریا کو ایک دوسرے کے ماہرین سے استفادہ کرنا چاہئے۔سپیکر پنجاب اسمبلی سے آسٹریا کے سفیر نکولس کیلر نے اسمبلی چیمبرز میں ملاقات کی،جس میں پاکستان میں جمہوری نظام کے تسلسل، اداروں کی مضبوطی، پارلیمنٹ کی بالادستی اور میڈیا کی آزادی کے علاوہ ذاتی دلچسپی کے امور زیر غور آئے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ حکومت جہالت، پسماندگی، غربت کے خاتمے اور عوام کو صحت، تعلیم و دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی کیلئے جامع پروگرام لے کر آگے بڑھ رہی ہے،وزیر اعظم عمران خان ملک میں مضبوط جمہوری نظام کے قیام کیلئے دن رات محنت کر رہے ہیں، تمام سیاسی جماعتوں کو ذاتی اختلافات سے بالا تر ہو کر ملکی مفاد اور آئین کی بالا دستی کیلئے سوچنا چاہئے۔انہوں نےکہاکہ لائیو سٹاک،تعلیم،صحت اورتجارتی شعبہ میں پاکستان اورآسٹریاکوایک دوسرے کےماہرین سےاستفادہ کرنا چاہئے،پاکستان کے شمالی علاقے بہت خوبصورت ہیں اور ملکی و غیرملکی سیاحوں کی خصوصی دلچسپی کا باعث ہیں،

لاہور باغات اور تاریخی عمارتوں کا شہر ہے اس کی خوبصورتی برقرار رہنی چاہئے تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے دور میں لاہور میں انڈرگراؤنڈ میٹرو ٹرین چلانے کا منصوبہ رکھتے تھے لیکن سابق حکومت نے میٹرو بس اور اورنج ٹرین منصوبوں سے لاہور کی خوبصورتی کو برباد کر دیا، جتنا پیسہ میٹروبس اور اورنج ٹرین کے منصوبوں پر خرچ کیا گیا اس سے پنجاب بھر کو معیاری سڑکیں فراہم کی جاسکتی تھیں۔سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سرفہرست ہے، سول سوسائٹی، سیاستدان، میڈیا اور تمام سیاسی جماعتیں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہمارے دور میں اسمبلیوں میں اقلیتی برادری اور خواتین کیلئے نشستیں مخصوص کی گئیں۔ مسٹر نکولس کیلر نے کہا کہ وہ آسٹریا اور پاکستان کے مابین تجارتی شعبہ میں پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھانے کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔ ملاقات میں آسٹریا کے اعزازی قونصل جنرل سرمد امین، سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی اور ڈی جی پارلیمانی امور عنایت اللہ لک بھی موجود تھے۔ بعد ازاں سپیکر نے معزز مہمانوں کو اسمبلی شیلڈ اور تحائف بھی پیش کیے۔

FOLLOW US