Wednesday January 22, 2025

اہلیہ پر تشدد اور دھمکیاں دینے کا معاملہ : اداکار محسن عباس حیدر کی بڑی جیت، عدالت نے خوشخبری سنا دی

لاہور (ویب ڈیسک) ماڈل فاطمہ سہیل پر تشدد اور دھمکیاں دینے کا معاملہ ، عدالت نے پاکستانی اداکار و ماڈل محسن عباس کو بڑی خوشخبری سنا دی، لاہور کی سیشن کورٹ نے اداکار محسن عباس کی عبوری درخواست ضمانت منظور کر لی، درخواست ضمانت 50 ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کی گئی ۔ واضح رہے عدالت نے فریقین کے وکلاء کو حتمی بحث کے لیے طلب کر رکھا تھا۔ اداکار محسن عباس کی جانب سے استدعا کی گئی تھی کہ بے قصور ہوں، عدالت درخواست ضمانت منظور کرنے کا حکم دے ۔

اینکر فاطمہ سہیل اوراداکار محسن عباس کی ازدواجی زندگی کا سفرتمام ہوا، فیملی کورٹ نے خلع کی ڈگری جاری کردی۔ فاطمہ سہیل اور محسن عباس حیدر کے درمیان علیحدگی ہوگئی۔ فیملی کورٹ میں اینکر فاطمہ سہیل کی درخواست پر سماعت ہوئی، فاطمہ سہیل اور محسن عباس اپنے وکلا کے ہمراہ پیش ہوئے، فاطمہ سہیل نے عدالت کو بتایا کہ وہ اب محسن عباس کے ساتھ مزید نہیں رہنا چاہتیں اور نہ ہی صلح کرسکتی ہیں، محسن عباس نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ وہ بھی اب فاطمہ سہیل کے ساتھ زندگی گزارنا نہیں چاہتے۔ عدالت نے دونوں فریقین کے بیانات سننے کے بعد خلع کی ڈگری جاری کردی۔ محسن عباس اور فاطمہ سہیل کا ایک بیٹا بھی ہے، اس حوالے سے فاطمہ سہیل کا کہنا تھا کہ اسے بیٹا جان سے بھی پیارا ہے، وہ اس کی خود پرورش کریں گی، محسن عباس کا کہنا تھا کہ بیٹے کے لیے ماں اور باپ دونوں کا پیار ضروری ہے، تحویل کے حوالے سے وکلا سے مشورہ کرینگے۔ یاد رہے کہ فاطمہ سہیل نے دو ماہ قبل اپنے شوہر پر تشدد اور بے وفائی کا الزام لگاتے ہوئے فیملی کورٹ میں خلع کا دعوی دائر کیا تھا۔محسن عباس نے الزامات کی تردید کی تھی۔

FOLLOW US